• صارفین کی تعداد :
  • 880
  • 6/25/2014
  • تاريخ :

عراق  پر دہشتگردوں کي يلغار

عراق  پر دہشتگردوں کی یلغار

عراق  کي سرزمين نے  اسلام کے ابتدائي ادوار سے لے کر آج  تک حق کي راہ ميں قربانياں دي ہيں - اس مٹي نے صدام کا ظالم دور بھي ديکھا ، امريکي يلغار اور نيٹو کي وحشيانہ بمباري کا بھي سامنا کيا اور ان دنوں يہ علاقہ  تکفيري دہشتگردوں کے ظلم کا بھي نشانہ بنا ہوا ہے - اس تمام کے تمام  مظالم ڈھاۓ جانے کے باوجود يہاں کے باسيوں نے حق کي آواز پر لبيک کہا اور ظالم کے خلاف اپني جدوجہد کو جاري رکھا ہوا ہے - آج عراق ايک بار پھر ظلم کا شکار ہوتا نظر آ رہا ہے جہاں پر بيروني طاقتيں عراقي عوام پر اپني مرضي  کے فيصلے مسلط کرنا چاہتي ہيں - داعش دہشتگرد گروہ نے دس جون سے عراق کے صوبے نينوا کے بعض علاقوں پر قبضہ کررکھا ہے جہاں وہ قتل و غارتگري کا سلسلہ جاري رکھے ہوۓ  ہيں-

 تازہ ترين  اطلاعات کے مطابق شمالي عراق کے صوبے نينوا ميں واقع علاقے سہل ميں داعش دہشتگردوں سے وابستہ مسلح عناصر نے کم از کم ايک سو اسّي عراقي شہريوں کو اغوا کر ليا- سہل علاقے کے مقامي شہريوں کے حوالے سے ذرائع کے مطابق داعش دہشتگرد عناصر نے شيخان اور کبہ نامي قصبوں پر حملہ کرکے ايک سو اسّي عراقي شہريوں کو اغوا کرکے انھيں نامعلوم مقام منتقل کر ديا- اغوا شدہ افراد کے اہل خانہ نے داعش دہشتگرد عناصر کے ہاتھوں اغوا شدہ ان افراد کے ممکنہ قتل پر گہري تشويش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت عراق کي جانب سے ان افراد کو رہا کرانے کے لئے فوري طور پر موثر اقدامات عمل ميں لائے جانے کي ضرورت پر زور ديا گيا ہے-

اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ کے اسپيکر کے مشير برائے بين الاقوامي امور حسين شيخ السلام نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش اور بعثيوں کو امريکہ کي حمايت حاصل ہے-

حسين شيخ السلام نے اخبار جوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق پر قبضے کے دوران بعث پارٹي کے جو کمانڈر عراق کي جيلوں ميں تھے وہ آج دہشت گرد گروہ داعش کے کمانڈر بنے ہوئے ہيں- حسين شيخ السلام نے مزيد کہا کہ سعودي عرب نے اس انتہا پسند، وحشي اور جمہوريت کے دشمن دہشت گرد گروہ کي حمايت اور تقويت کي ہے- انھوں نے مزيد کہا کہ آل سعود اپني حکومت کو بچانے کے لۓ تيل سے حاصل ہونے والي بے پناہ دولت اس ظالم اور دہشت گرد گروہ پر خرچ کر رہي ہے- ( جاري ہے )

 


متعلقہ تحریریں:

داعش دين اسلام سے خارج اور مسلمانوں کے درميان تفرقہ کا سبب

دہشتگردوں سے مقابلہ، آيت اللہ سيستاني کا فتويٰ