• صارفین کی تعداد :
  • 832
  • 6/15/2014
  • تاريخ :

دہشتگردوں سے مقابلہ، آيت اللہ سيستاني کا فتويٰ

دہشتگردوں سے مقابلہ، آیت اللہ سیستانی کا فتویٰ قابل تحسین

 بحرين ميں 14 فروري انقلاب کے حاميوں کي تحريک نے عراق ميں دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے مرجع عاليقدر حضرت آيۃ اللہ العظمي سيستاني کے واجب کفائي کے فتوے کو سراہا ہے - اس تحريک نے ايک بيان ميں کہا ہے کہ دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے آيۃ اللہ سيستاني کے جہاد کفائي کے فتوے نے ثابت کر ديا کہ وہ سب سے زيادہ عراق کي قوم اور ان ميں اتحاد و يکجہتي کے قائل ہيں - بحرين کي چودہ فروري انقلاب کي تحريک نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ آيۃ اللہ سيستاني کا يہ اقدام ، فتنے اور تکفيريوں کے مرکز کو ختم کرنے ، امت مسلمہ کے خلاف سازشوں کے دروازے بند کرنے اور مذہبي و فرقہ وارانہ فتنے ايجاد کرنے کي روک تھام کے مترادف ہے - اس تحريک نے شمالي عراق کے شہر موصل پر حملے ميں دہشت گردوں کے منصوبے کو ، عراق کے پارليماني انتخابات کے کاميابي سے انعقاد کے بعد عراق کے سياسي عمل کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے سعودي عرب ، قطر ، ترکي ، صہيوني حکومت اور امريکہ  کي جانب سے  ايک سازش قرار ديا -

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران

 


متعلقہ تحریریں:

عراق ميں ووٹروں کو مکمل تحفظ ديئےجانے پر نوري مالکي کي تاکيد

تکفيريت کے مقابلے کے لئے اسلامي ممالک کے اتحاد کي ضرورت