• صارفین کی تعداد :
  • 875
  • 4/30/2014
  • تاريخ :

عراق ميں ووٹروں کو مکمل تحفظ ديئےجانے پر نوري مالکي کي تاکيد

عراق ميں ووٹروں کو مکمل تحفظ دیئےجانے پر نوری مالکی کی تاکید

 اردو ریڈیو تھران کی ایک رپورٹ کے مطابق  عراقي وزير اعظم نے اس ملک کي سکورٹي فورسيز سے پارليماني انتخابات کے انعقاد کے وقت شہريوں کو مکمل سکورٹي فراہم کرنے کا مطالبہ کيا ہے - سومريہ نيوز کي رپورٹ کےمطابق عراقي وزيراعظم نوري مالکي نے پارليماني انتخابات ميں عوام کي بھرپور شرکت کو دہشت گرد گروہوں کا بہترين جواب قرار ديا اور عراق کي سکورٹي فورسيز سے ووٹروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کيا - انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے غيرملکي حامي ،عراق ميں امن واستحکام اور پيشرفت ديکھنا نہيں چاہتے ليکن عراق کے عوام انتخابات ميں بھرپور شرکت کرکے دہشت گردوں اور ملک کے بدخواہ عناصر کو ٹھوس جواب ديں اور اپني سرنوشت کا تعين کريں - دوسري جانب العراقيہ ٹيلي ويژن چينل نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عام انتخابات ميں حق رائے دہي رکھنے والوں ميں آدھي تعداد خواتين کي ہے کہا کہ چونکہ اس بار کے عام انتخابات ميں خاتون  اميدواروں کي تعداد بھي پہلے کے مقابلے ميں خاصي زيادہ ہے اس لئے ملک کي ووٹرخواتين بھي کافي پرجوش نظر آ رہي ہيں -عراق کي وزير مملکت برائے امور خواتين ابتہال کامد الزيدي نے اس بار کے عام انتخابات ميں خاتون اميدواروں کي وسيع شرکت کے بارے ميں کہا کہ خواتين کي يہ مشارکت اس بات کو ثابت کرتي ہے کہ وہ ملک کے سياسي معاملات ميں پوري طرح حصہ لے رہي ہيں –الزيدي نے خواتين کي سياسي ميدان ميں وسيع شرکت کو عراق کا ايک اہم موضوع قرار ديا اور کہا کہ ملک کي حساس صورتحال کے پيش نظر موجودہ عام انتخابات ميں  عراقي عوام خاص طور پر خواتين کي وسيع شرکت عراقي عوام کے لئے بہت ہي اہميت رکھتي ہے –عراق ميں عام انتخابات کے لئے پولنگ آج تيس اپريل کو ہو گي جس کے لئے سياسي جماعتوں کے الگ الگ چھتيس سياسي اتحاد اور دھڑوں  نے اپنے اميدوار کھڑے کئے ہيں –عام انتخابات کے موقع پر ہر قسم کے دہشت گردانہ واقعے کا مقابلہ کرنے کے لئے سيکورٹي کے انتظامات انتہائي سخت کر ديئے گئے ہيں -  انتخابات کے عمل کو پرامن ماحول ميں يقيني بنانے کے لئے ساڑھے سات لاکھ سيکورٹي اور فوجي اہلکاروں کو تعينات کيا گيا ہے –

 


متعلقہ تحریریں :

عراق: امريکہ کو نکال باہر کرنے ميں يت اللہ سيستاني کا کردار امريکي مبصر کے زباني

تکفيريت کے مقابلے کے لئے اسلامي ممالک کے اتحاد کي ضرورت