• صارفین کی تعداد :
  • 641
  • 3/4/2014
  • تاريخ :

سعودي عرب عراق ميں دہشتگرد بھيج رہا ہے

 سعودی عرب عراق میں دہشتگرد بھیج رہا ہے

 عراق کے سياسي امور کے ماہر نے کہا ہے کہ سعودي عرب کے انٹيليجينس ادارے عراق ميں براہ راست دھشتگرد بھيجنے کے ذمہ دار ہيں- عراق کے سياسي امور کے ماہر "طارق ابراھيم" نے ہماري عربي ريڈيو کي سرويس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودي عرب کے انٹيليجينس اداروں کے دھشتگرد عناصر منجملہ "عراق و شام ميں اسلامي حکومت" نامي دھشتگرد گروہ "داعش"  کے ساتھ قريبي رابطے ہيں اور سعودي عرب کے انٹيليجينس اداروں کے افراد دھشتگرد گروہوں کے عناصر کے ساتھ خفيہ ملاقاتيں بھي کرتے ہيں- "طارق ابراھيم" نے مزيد کہا کہ سعودي عرب کے شاہي گارڈز کے افسران اور اس ملک کے انٹيليجينس اداروں کے اعلي حکام عراق ميں دھشتگرد گروہوں کي مالي و لاجيسٹک حمايت جاري رکھے ہوئے ہے اور عراق ميں رونما ہونے والي بد امني ميں سعودي عرب کا اہم کردار ہے-


متعلقہ تحریریں:

عراق،کار بم دھماکے،200 سے زائد جاں بحق اور زخمي

سعودي عرب ميں خواتين کے حقوق کي پامالي