• صارفین کی تعداد :
  • 895
  • 10/20/2013
  • تاريخ :

سعودي عرب ميں خواتين کے حقوق کي پامالي

سعودی عرب میں خواتین کے حقوق پامال

اقوام متحدہ ميں شام کے سفير نے کہا ہے کہ سعودي عرب ميں وسيع پيمانے پر خواتين کے حقوق پامال کئے جاتے ہيں- شام کے ٹي وي کي رپورٹ کے مطابق بشار جعفري نے آج " عورت سکيورٹي اور امن " کے زيرعنوان منعقدہ کانفرنس ميں کہا کہ آل سعود کي حکومت خواتين کو کم سے کم حقوق دينے پر بھي راضي نہيں ہے جس کي وجہ سے سعودي عرب ميں ہر روز احتجاجي مظاہرے ہوتے رہتے ہيں- بشار جعفري نے کہا کہ شام کے بحران کي بنا پر ايسے جرائم ديکھنے ميں آئے ہيں جو غير انساني اور عالمي قوانين کے منافي ہيں اور يہ جرائم تکفيري گروہ اپنے ساتھ لے کر آئے ہيں - انہوں نے کہا کہ تکفيري گروہ، وہابي فکر کے حامل ہيں اور انہيں ساري دنيا سے اکٹھا کرکے شام بھيجا جارہا ہے- اقوام متحدہ ميں شام کے نمائندے نے کہا کہ وہابي طرز تفکر عورت کو کسي طرح کا حق نہيں ديتا اور اس طر‌ز تفکر کو سعودي عرب، قطر اور صيہوني حکومت کي مالي حمايت حاصل ہے- انہوں نے ہمسايہ ملکوں ميں شام کے پناہ گزينوں کي حالت زار  پر افسوس کا اظہار کيا- واضح رہے کہ شام ميں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امريکہ، سعودي عرب، صيہوني حکومت، ترکي اور قطر کي حمايت حاصل ہے-

بشکريہ اردو ريڈيو تھران


متعلقہ تحریریں:

شام، دھشتگردوں کي شکست امريکہ اور سعودي عرب کي تشويش

شام: شہر سلمي کي جانب فوج کي پيش قدمي