• صارفین کی تعداد :
  • 1349
  • 10/13/2013
  • تاريخ :

شام، دھشتگردوں کي شکست امريکہ اور سعودي عرب کي تشويش

شام، دھشتگردوں کی شکست امریکہ اور سعودی عرب کی تشویش

شام ميں دھشتگردوں کي پے در پے شکست سے امريکہ اور سعودي عرب ميں تشويش کي شديد لہر دوڑ گئي ہے- ريڈيو تہران سے گفتگو کرتے ہوئے عالمي امور کے تجزيہ نگار ثاقب اکبر کا کہنا تھا کہ شام ميں امريکہ اور سعودي عرب کي جانب سے بڑے پيمانے پر شامي دھشتگردوں کو افرادي قوت اور مالي امداد دينے کے باوجود شامي فوج کي جانب سے باغيوں کے خلاف مسلسل فتوحات سے امريکہ، سعوردي عرب اور ترکي کو سخت مايوسي ہوئي ہے اس لئے کہ وہ يہ سمجھ رہے تھے کہ صرف چند روز کے اندر ہي شام پر باغيوں کا قبضہ ہو جائے گا- ثاقب اکبر کا کہنا تھا کہ شام کے بحران کو پر امن طريقے سے حل کرنے کيلئے جنيوا دو کانفرنس کا انعقاد اور روس کے وزير خارجہ کي جانب سے اس ميں ايران کي شرکت کو ضروري قرار ديا جانا شام کے بحران ميں ايران کي اصولي پاليسي کا آئينہ دار ہے-

 

متعلقہ تحریریں:

کشمير کي کشيدہ صورتحال

پاکستان، حکومت اور طالبان مذاکرات، وقت سے پہلے نا کام