• صارفین کی تعداد :
  • 806
  • 2/4/2014
  • تاريخ :

ايران کا اسلامي انقلاب مسلمانوں ميں اتحاد کا ذريعہ

ایران کا اسلامی انقلاب مسلمانوں میں اتحاد کا ذریعہ

دہلي فتحپوري مسجد کے پيش امام اور امام جمعہ مولانا مفتي مکرم نے کہا ہے کہ ايران کا اسلامي انقلاب مسلمانان عالم ميں اتحاد پيدا ہونے ويں موثر واقع ہوا ہے- انھوں نے آج ہندوستان کے دارالحکومت نئي دہلي ميں ارنا سے گفتگو ميں کہا کہ اس وقت ايران کے اسلامي انقلاب کو وقوع پذير ہوئے تين عشروں سے زائد کا عرصہ پورا ہو رہا ہے مگر دنيا کے مختلف علاقوں ميں ايران کے اسلامي انقلاب کے، حيرت انگيز طور پر مرتب ہونے والے  اثرات کا آج بھي بخوبي مشاہدہ کيا جا رہا ہے اور مسلمانوں کو چاہيئے کہ ايران کے اسلامي انقلاب سے سبق ليتے ہوئے اتحاد و يکجہتي کو فروغ دينے کي کوشش کريں-ہندوستان کے مسلمانوں کے اس مذہبي رہنما نے مسلمانوں کے اتحاد سے کفر و الحاد اور سامراجي طاقتوں خاص طور سے امريکہ اور غاصب صيہوني حکومت پر طاري ہونے والے خوف و ہراس کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ايران کا اسلامي انقلاب، مسلمانان عالم ميں ہوشياري و بيداري پيدا ہونے کا باعث بنا ہے- مولانا مفتي مکرم نے ايران کے اسلامي انقلاب کي کاميابي ميں حضرت امام خميني(رہ) کے عظيم بنيادي کردار کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے باني حضرت امام خميني (رہ)، اپني دانشمندانہ قيادت اور اتحاد آفريں بيانات سے دنيا کي تمام حريت پسند قوموں اور خاص طور سے مسلمانوں کے دلوں ميں بس چکے ہيں-

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران


متعلقہ تحریریں:

انقلاب اسلامي ايران اور خواتين 

4 نومبر امريکي سامراج سے مقابلے کا قومي دن