• صارفین کی تعداد :
  • 823
  • 2/2/2014
  • تاريخ :

عشرۂ فجر ظلم کا خاتمہ اور اپنے مقدرات پر عوام کي حکومت کا آغاز

تھران و ماسکو کے اسٹریٹجک تعلقات، امن و سلامتی کا باعث

اردو ریڈیو تھران کی ایک رپورٹ کے مطابق  اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے کہا ہے کہ عشرۂ فجر، ظلم وجور کا خاتمہ اور اپنے مقدرات پر عوام کي حکومت کا آغاز تھا- صدر جناب حسن روحاني نے اپني کابينہ کے ساتھ آج عشرۂ فجر کے دوسرے دن باني انقلاب اسلامي ايران حضرت امام خميني (قدس سرہ) کے مزار پر، انہيں خراج عقيدت پيش کرنے کے بعد، کہا کہ حضرت امام خميني(رہ) ملت ايران اور اسلامي امۃ کے عظيم الشان قائد تھے اور ايران کي نئي حکومت کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ حضرت امام خميني رح اور رہبر انقلاب اسلامي کي راہ پر گامزن ہے- صدر مملکت جناب حسن روحاني نے ملت ايران کے اتحاد کو حضرت امام خميني (قدس سرہ) کي راہ کي بنياد قرار ديا اور ملت ايران سے يوم اللہ بائيس بہمن مطابق گيارہ فروري کو متحد رہنے کي اپيل کي- صدر مملکت نے کہا کہ بائيس بہمن قومي دن اور ملت ايران کي آزادي و خود مختاري اور سربلندي کا دن ہے- انہوں نے کہا کہ اس دن، اتحاد کے نعرے لگائے جائيں تاکہ ان سے قوم ميں اميد و تازگي پيدا ہو اور دشمن، مايوس ہو جائے- صدر مملکت نے آج اپني کابينہ کے ساتھ رہبر کبير انقلاب اسلامي حضرت امام خميني کے مزار پر حاضر ہو کر فاتحہ پڑھي اور ان کي راہ پر گامزن رہنے کا عہد کيا-

 


متعلقہ تحریریں:

انقلاب اسلامي ايران اور خواتين

4 نومبر امريکي سامراج سے مقابلے کا قومي دن