• صارفین کی تعداد :
  • 629
  • 1/29/2014
  • تاريخ :

ايران ميں آئي اے اي اے کے معائنہ کار

ایران میں آئی اے ای اے کے معائنہ کار

ايٹمي انرجي کي عالمي ايجنسي آئي اے اي اے کے معائنہ کار گچين کان کا معائنہ کرنے ساحلي شہر بندر عباس پہنچ چکے ہيں- گچين کان کا معائنہ، ايران اور آئي اے اي اے کے معاہدے کے تحت انجام پارہا ہے- ايران کے ايٹمي ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندي نے آج ارنا سے گفتگو ميں کہا کہ قوي امکان ہے کہ آئي اے اي اے کے معائنہ کار آج شام تک گچين کان کا معائنہ مکمل کرليں گے اور تہران لوٹ جائيں گے- کمالوندي کے مطابق آئي اے اي اے کے انسپکٹر آج رات ہي تہران سے روانہ ہوجائيں گے- واضح رہے کہ آئي اے اي اے کے معائنہ کاروں نے آٹھ دسمبر کو اراک کے ہيوي واٹر ري ايکٹر کا معائنہ کيا تھا-


متعلقہ تحریریں:

پاکستان: کوئٹہ تفتان راستہ زائرين کے لئے بند

ايران،صدر مملکت سے کوفي عنان کي ملاقات