• صارفین کی تعداد :
  • 884
  • 1/26/2014
  • تاريخ :

پاکستان: کوئٹہ تفتان راستہ زائرين کے لئے بند

کوئٹہ تفتان راستہ زائرین کے لئے بند

پاکستان کے صوبے بلوچستان کي حکومت نے تفتان کوئٹہ شاہراہ پر دھشتگردانہ حملوں کے بعد اس راستے کو ناامن قرار ديتے ہوئے ، ايران سے بسوں کي آمدورفت معطل کر دي ہے جبکہ ايران سے آنيوالے زائرين کي سيکورٹي کے انتظامات بھي سخت کرتے ہوئے گزشتہ روز دالبندين سے 150زائرين کو آرمي کے سي 130طيارے کے ذريعے کوئٹہ پہنچايا گيا جبکہ مزيد 151زائرين کو آج خصوصي پروازکے ذريعے کوئٹہ لايا گيا- ارنا کي رپورٹ کے مطابق جمعہ کو 150 زائرين کو انتہائي سخت سيکورٹي ميں دالبندين سے آرمي کے سي 130طيارے کے ذريعے کوئٹہ منتقل کر ديا گيا زائرين کي بسوں کو تفتان سے انتہائي سخت سيکورٹي کے حصار ميں دالبندين پہنچايا گيا مزيد 151زائرين کو ائير پورٹ پر روک ليا گيا تھا ، جنہيں آج خصوصي پرواز کے ذريعے کوئٹہ منتقل ديا گيا ہے- دوسري جانب پاکستان کے صوبے بلوچستان ميں دہشت گردي کے واقعات کي روک تھام کيلئے آپريشن کا آغاز ہو گيا ہے، پوليس‘ايف سي اور ديگر سيکيورٹي اداروں کے سيکڑوں اہلکاروں نے جمعہ کو مستونگ اور ضلع پنجگور کے علاقوں ميں ٹارگٹڈ آپريشن شروع کرديا،جس ميں ہيلي کاپٹروں اور بکتربندگاڑيوں کي مدد بھي لي گئي،آپريشن کے دوران 17مشتبہ افراد کو حراست ميں ليکر کوئٹہ منتقل کر ديا گيا- ادھر صوبے بلوچستان کےضلع پنجگور ميں آپريشن کے دوران ايک اہم شدت پسند کمانڈر اور اس کے ساتھيوں کو گھيرے ميں لئے جانے کي اطلاع ہے جہاں دونوں جانب سے وقفے وقفے کيساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاري ہے-

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران

 


متعلقہ تحریریں:

اسلامي ممالک ميں دہشتگردي اور امريکہ

پاکستان پر مسلّط جنگ