• صارفین کی تعداد :
  • 812
  • 1/28/2014
  • تاريخ :

ايران،صدر مملکت سے کوفي عنان کي ملاقات

صدر مملکت سے کوفی عنان کی ملاقات

اقوام متحدہ کے سابق سيکريٹري جنرل کوفي عنان اور ان کے ہمراہ وفد نے آج تہران ميں صدر مملکت جناب حسن روحاني سے ملاقات کي- صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحاني نے اس موقع پر کہا کہ علاقے ميں بحران کے بنيادي اسباب تمدني اقدار کا فقدان، غربت اور بے انصافي نيز جمہوريت کا فقدان اور بيروني افواج کي موجودگي اور بيروني طاقتوں کي مداخلت سے عبارت ہے- ڈاکٹر حسن روحاني نے اس ملاقات ميں انتہا پسندي اور دہشتگردي کو علاقے کے اہم ترين خطروں ميں شمار کيا- صدر ايران جناب حسن روحاني نے کہا کہ عدل وانصاف اور جمہوريت کے فقدان، جنسي اور قومي تعصب، انساني حقوق کي صحيح سوچ اور سمجھ نہ ہونا اور اسي طرح بيروني افواج کي موجودگي سے عالمي برادري کو شديد تشويش لاحق ہوچکي ہے- انہوں نے کہا کہ دہشتگردي، تشدد اور انتہا پسندي کے مقابلے کے اقدامات، اقوام متحدہ ميں ايران کي جانب سے پيش کي گئي تجاويز کي اساس پر انجام ديئےجانے چاہئيں- صدر مملکت نے شام کے بحران کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے بارے ميں سب سے اہم کام دہشتگردوں کي فوجي اور سياسي حمايت روکنا ہے جو بعض ملکوں کي جانب سے جاري ہے جبکہ شام کے عوام کو انساني امداد پہنچانا بھي نہايت ضروري ہے- انہوں نے ايران کے ايٹمي پروگرام کو پرامن قرار ديتے ہوئے کہا کہ ايران، اين پي ٹي کے مطابق اپنے حقوق سے بڑھ کر کچھ اور نہيں مانگ رہا ہے اور اگر مد مقابل ميں يہ عزم پايا جاتا ہے تو ايران مختصرمدت ميں ہي جامع اور حتمي معاہدے کے لئے تيار ہے-

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران


متعلقہ تحریریں:

جان کيري کے بيان پر ايران کا ردعمل

ايراني مذاکرات کار، اسلامي انقلاب کے اقدار، کو اولين ترجيح ديں