• صارفین کی تعداد :
  • 782
  • 12/30/2013
  • تاريخ :

اسلامي ممالک ميں دہشتگردي اور امريکہ

اسلامی ممالک میں دہشتگردی اور امریکہ

مغربي دنيا کي اسلام دشمني (حصّہ اوّل)

 عراق  ، افغانستان اور پاکستان ميں حاليہ  برسوں ميں دہشتگردي اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے - اگر  ان معاملات کو باريک بيني سے ديکھا جاۓ تو ہم اس نتيجے پر پہنچتے ہيں کہ استکباري طاقتيں اسلام کي حقيقي طاقت سے خائف ہيں اور مسلمانوں  کو کمزور کرنے کے ليۓ ان کے درميان فرقہ واريت کو ہوا دے رہي ہيں تاکہ مسلمانوں کے باہمي اتحاد کو ختم کرکے انہيں آپس ميں لڑايا جاۓ - افسوس کي بات يہ ہے ان کے اس ايجنڈے ميں ہماري بعض مسلمان حکومتيں برابر کي شريک ہيں - سعودي عرب اور قطر جيسے ممالک يورپ اور امريکہ کے اس منصوبے ميں  ملوّث ہيں اور شام  ، بحرين اور افغانستان ميں ايک خاص  گروہ کي حمايت کرکے مسلمانوں کو آپس ميں لڑا رہے ہيں -

 ورلڈ ٹريڈ سنٹر پر حملے کے بعد جب افغانستان ميں امريکہ اور اس کے اتحادي قابض ہوۓ تب سے پاکستان  ميں دہشتگردي کي کاروائيوں ميں بہت اضافہ ہوا ہے -   خاص مقاصد کے حصول کے ليۓ مختلف ممالک نے اپنے اپنے عسکريت پسند گروپوں کو تشکيل ديا اور پھر انہيں اسلحہ اور مالي امداد کي فراہمي کے ساتھ دہشتگردانہ کاروائيوں کے ليۓ استعمال کيا - پاکستان ميں شيعہ مسلمانوں کا قتل ايسي ہي عسکريت پسند تنظيموں کے ذريعے کروايا جاتا ہے جس ميں ہر کسي کے اپنے مفادات وابستہ ہوتے ہيں - سعودي عرب جيسے ممالک اپني مخصوص ذہنيت اور فرقے کو پروان چڑھانے کے ليے شيعہ مسلمانوں کو قتل کرواتے ہيں - ہندوستان  اور امريکہ پاکستان کو غير مستحکم کرنے کے ليۓ شيعہ اور سني دونوں طرف کے علماء کو قتل کرواتے ہيں تاکہ پاکستاني معاشرے ميں اتحاد قائم نہ ہو سکے اور ايک نفرت کي فضا  قائم رہے -

آخر اس مسئلے کا حل کيا ہے ؟ اگر ہم سعودي عرب کو يہ باور کروانے کي کوشش کريں کہ وہابي ازم کو پھيلانے کے ليۓ انسانيت کا قتل نہ کريں تو وہ کبھي  نہيں سمجھے گا - امريکہ اور ہندوستان اپنے عزائم کي تکميل کے ليۓ ايسي حرکتوں سے کبھي بھي باز نہيں  آئيں گے - پاکستان کے  اندر بيمار ذہنيت کے لوگ بھي شيعوں کو ايک خاص نظر سے ديکھتے رہيں گے - ان ظالموں کا بھي ہاتھ روکنا چاہيۓ اور انہيں يہ احساس دلانا چاہيۓ کہ ظلم بالآخر ظلم ہے مگر سب سے اہم   ذمہ داري پاکستان کي حکومت اور پاکستان کے انتظامي اداروں کي بنتي ہے کہ وہ ملک ميں  ہر فرقے کو تحفظ فراہم کريں - پاکستان کے اداروں کو اتنا مضبوط ہونا چاہيۓ کہ وہ ان بيروني طاقتوں کو ملک ميں دہشتگردانہ کاروائيوں سے روک سکے - پاکستان کي حکومت کو خطے کے دوسرے ممالک بالخصوص ايران اور چين کے ساتھ مل کر خطے سے بيروني افواج کے انخلاء کو يقيني بنانا چاہيۓ اور افغانستان  ميں قائم حکومت کو اس بات پر قائل کرنا چاہيۓ کہ وہ اپني زمين کو ہمسايہ ممالک کے خلاف استعمال نہ ہونے دے - (جاري ہے )

 

ترجمہ : سید اسد اللہ ارسلان


متعلقہ تحریریں:

 آل خليفہ کے خلاف بحريني عوام کي شديد  نفرت

طالبان اور علاقائي  دہشتگردي