• صارفین کی تعداد :
  • 591
  • 12/15/2013
  • تاريخ :

عراق ميں ايراني انجينئروں اور ملازمين پر دہشتگردانہ حملہ

عراق میں ایرانی انجینئروں اور ملازمین پر دہشتگردانہ حملہ

ايران نے عراق کے ديالہ صوبے ميں گيس کمپني کے ايراني انجينئروں اور ملازمين پر دہشتگردانہ حملے کي شديد الفاظ ميں مذمت کي ہے- اسلامي جمہوريہ ايران کي وزارت خارجہ نے عراق  کے مشرقي علاقے ميں گيس کمپني کے ايراني انجينئروں اور ملازمين پر دہشتگردانہ حملے کي شديد مذمت کي اور اس حملے ميں شہيد ہونے والوں کے لواحقين کے ساتھ اظہار ہمدردي کيا - مسلح دہشت گردوں نے ديالہ صوبے ميں حملہ کرکے تيل اور گيس کمپني کے سولہ ايراني انجينئروں اور ملازمين کو شہيد کرديا - اس حملےميں چار عراقي ملازمين بھي شہيد ہوئے ہيں- ايراني وزارت خارجہ نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ اس دہشتگردانہ حملے کے ذمہ داروں کا پتہ لگانے کے لئے تحقيقات شروع کردي گئي ہيں - واضح رہے کہ جمعے کے روز عراق کي گيس سپلائي کے پروجکٹ کے ملازمين  عراق کے ديالہ صوبے کے خانقين  شہر کے جنوب مشرقي علاقے الندي سے کام ختم ہونے کے بعد لوٹ رہے تھے کہ ان پر دہشتگردانہ حملہ ہوا جس ميں سولہ ايراني انجينيئر اور ملازمين اور چار عراقي ملازمين  شہيد ہوگئے- اس دہشتگردانہ حملے ميں سات افراد زخمي بھي ہوئے جن ميں پانچ ايراني اور دو عراقي ہيں- عراق کا مشرقي صوبہ ديالہ بھي ان ناامن علاقوں ميں شامل ہے  جہاں  القاعدہ سے وابستہ دہشتگرد تنظيميں پوري طرح سرگرم ہيں-

عراقي وزير اعظم نوري مالکي نے ايران کي حکومت اور ملت کو عراق کے صوبۂ ديالہ ميں واقع بعقوبہ شہر ميں ايراني تيل و گيس کي کمپني کے ملازمين اور انجنيئروں کي شہادت کي تعزيت پيش کي ہے-

تسنيم خبررساں ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق عراقي وزير اعظم نوري مالکي نے ہفتے کے دن اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر حسن روحاني کے نام اپنے پيغام ميں عراق کے صوبۂ ديالہ ميں جمعے دن کي جانے والي دہشتگردانہ کارروائي کي مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ اس دہشتگردانہ کارروائي ميں ملوث عناصر کي گرفتاري اور ان کو کيفر کردار تک پہنچائے جانے کے لۓ کوشش کريں گے-

دريں اثناء عراق ميں ايراني سفير حسن دانائي فر نے ايران سے عراق جانے والي گيس پائپ لائن کے پروجيکٹ پر کام کرنے والے ايراني ملازمين اور انجنيئروں کي شہادت ميں ملوث عناصر کي گرفتاري اور ان کو کيفردار تک پہنچائے جانے پر تاکيدکي ہے- حسن دانائي فر نے کل عراق کے صوبۂ ديالہ ميں مزيد کہاکہ ہم تحقيقاتي کميٹي کي رپورٹ کے نتائج اور اس دہشتگردانہ کارروائي ميں ملوث عناصر کے کيفرکردار تک پہنچائے جانے کا انتظار کر رہے ہيں-

 

بشکريہ اردو ريڈيو تھران


متعلقہ تحریریں:

ايران کے ہمسايہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات

ايران کے ساتھ ايٹمي سفارتکاري