• صارفین کی تعداد :
  • 764
  • 11/3/2013
  • تاريخ :

علاقائي ممالک ميں امريکي دہشتگردي

علاقائی ممالک میں امریکی دہشتگردی

علاقائي ممالک ميں قابض امريکي افواج علاقائي امن کے ليۓ شديد خطرہ ہيں - مشرق وسطي اور جنوبي ايشياء ميں ہونے والي دہشتگردي کے بيشتر واقعات ميں امريکي ، اسرائيلي اور ہندوستاني ايجنسياں ملوّث رہي ہيں - اسلام کي غلط رنگ ميں تصوير کشي کے ليۓ جہاں ميڈيا کو استعمال کيا گيا اور بھاري رقوم دے کر ميڈيا کے نمائندوں کو اپنے مقاصد کے  حصول کے ليۓ استعمال کيا  وہيں   مسلمان ممالک ميں ان بيروني ايجنسيوں نے مقامي افراد کو بھرتي کرکے دہشتگرد کاروائياں کروائيں اور علاقائي امن کو  سبوتاژ کرنے کے ليۓ ہر ممکن کوشش کي - امريکہ اسلامي ممالک کو غيرمستحکم ديکھنا چاہتا ہے اور وہ امن کي کسي بھي کوشش کو کامياب نہيں ہونے دے رہا ہے - اس کي ايک عمدہ مثال  حال ميں ہونے والا  پاکستاني طالبان کے سربراہ پر حملہ ہے جس ميں متعدد افراد ہلاک ہوۓ۔

طالبان کا منشور ظالمانہ اور وحشیانہ ہے مگر اس وقت حکومت پاکستان امن کی خاطر ان سے بات چیت کرنے کی کوشش میں مصروف تھی ۔ حکومت کی کوشش تھی کہ کسی طرح طالبان کو تشدد سے باز رکھا جاۓمگر اس امن کے راستے کو امریکہ نے پٹری سے اتارنے کے لیۓعین اس وقت طالبان کے سربراہ پر حملہ کر دیا جب مذاکرات ایک دو دن کے بعد شروع ہونا تھے ۔

پاکستان کے وزير داخلہ وفاقي وزير داخلہ چوہدري نثار علي خان نے کہا ہے کہ امريکي ڈرون حملے سے امن عمل کو دھچکا لگا ہے-  انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کے معاملہ پر سلامتي کونسل کے مستقل ارکان سے رجوع کيا جائيگا- امريکا کيساتھ تعلقات پر نظرثاني کي جائيگي- انہوں نے کہا کہ يہ حملہ ايک ايسے وقت کيا گيا  جب ہم اپنا وفد بھيج رہے تھے جس سے عمل کي ساري کوششوں کو دھچکا لگا ہے-

انہوں نے کہا کہ يہ جنگ ہماري نہيں تھي- نيويارک ٹاور پر حملہ ہوا- اسکے بدلے ميں افغانستان پر حملہ کر ديا گيا- جنہوں نے حملہ کيا وہ تو پاکستاني نہيں تھے- ان دہشت گردوں نے پاکستان سے تربيت نہيں لي تھي پھر ہميں کيوں اس جنگ ميں ملوث کيا گيا- چوہدري نثار علي خان نے ايساف فورسز کے ہاتھوں لطيف اللہ محسود کي گرفتاري  ميں ايجنسياں کو ملوث قرار ديا- تاہم انہوں کہا کہ کس نے کيا گيم کي ہے کتنا پيسہ ليا ہے  ابھي نہيں بتا سکتا-

 

شعبۂ تحریر و پیکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

طالبان اور علاقائي  دہشتگردي

طالبان کي صورت ميں دہشتگرد