• صارفین کی تعداد :
  • 3980
  • 12/31/2013
  • تاريخ :

شہيد اسلام عمار ياسر کا بيان امام مہدي(عج) کے بارے ميں

شہید اسلام عمار یاسر کا بیان امام مہدی(عج) کے بارے میں

عمار بن ياسر (سلام اللہ عليہ) فرماتے ہيں: تمہارے نبي (ص) کے اہل بيت (ع) آخر الزمان ميں کي حکومت ہوگي جس کي کئي علامتيں ہيں- پس زمين پر بيٹھے رہو اور رکے رہو حتي کہ اس کي علامت ظاہر ہوجائے- پس جب روم اور ترک تم پر غلبہ پائيں اور اپني افواج کو ہتھياروں سے ليس اور تيار کريں اور تمہارا خليفہ مرجائے جو اموال جمع کيا کرتا تھا اور اس کے بعد ايک صحيح شخص آجائے جو چند سال بعد معزول کيا جائےگا اور اس کي بيعت ختم ہوگي اور ان کا اسي طرح سے ظاہر ہوجائے جس طرح کہ اس کي حکومت کا آغاز ہوا تھا؛ اور ترک اور روم کے درميان تنازعہ شروع ہوجائے اور روئے زمين پر جنگوں کي کثرت ہوجائے اور دمشق کي فصيل سے ايک پکارنے والا پکارے: وائے ہو زمين والو پر اس شر سے جو قريب ہوچکا ہے اور اس کي مسجد کے مغرب ميں زمين دھنس جائے حتي کہ اس کا صحن تک منہدم ہوجائےگا اور شام ميں تين جماعتيں ظاہر ہوجائينگي اور تينوں حکومت کا مطالبہ کرےگي: ابقع، اصہب اور آل ابي سفيان ميں سے ايک فرد، جو کلب کے قبيلے ميں خروج کرےگا اور دمشق کے عوام کا محاصرہ کرےگا اور مغرب والے مصر کي طرف خروج کرينگے، پس جب وہ داخل ہوجائيں تو يہي سفياني کي علامت ہے، اس سے قبل خروج کرےگا وہ جو آل محمد (ص) کي دعوت دےگا اور ترک حيرہ ميں اترينگے اور رومي فلسطين ميں ارتيں اور عبداللہ عبداللہ اگے آگے ہوگا حتي کہ قرقيسيا ميں نہر کے کنارے ان دو کي فوجوں کا سامنا کرےگا اور ايک عظيم لڑائي لڑي جائے گي پس مردوں کو قتل کرےگا اور عورتوں کو قيد کرےگا اس کے بعد قيس کي طرف لوٹےگا حتي کہ جزيرہ کے علاقے ميں سفياني اترے پس وہ يماني پر سبقت لےگا روم ميں اترينگے اور سفياني ... اس کے بعد کوفہ کي طرف روانہ ہوگا پس آل محمد (ص) کے پيروکاروں اور انصار و اعوان کو قتل کرےگا اور ان ميں سے ايک اہم فرد کو قت کرےگا- اس ببعد مہدي (عج) خارج ہونگے جب کہ ان کا علمدار شعيب بن بن صالح ہوگا اور جب شام والوں کو ديکھينگے کہ وہ ابن سفيان پر متحد ہوچکے ہيں تو مکہ کي طرف بڑھو کہ اسي وقت نفس الزکيہ اور ان کے بھائي کو مکہ ميں قتل کيا جائےگا پس آسمان سے ايک منادي ندا دےگا کہ اے لوگو! بے شک تمہارے امير فلاں ہيں اور يہي وہ مہدي (عج) ہيں جو زمين کو قسط و عدل سے بھر دينگے جس طرح کہ وہ ظلم و جور سے بھري ہوئي ہوگي-

 

حوالہ جات:

1- بحارالانوار ج 53 ص 207و208- معجم احاديث المهدي ج1 ص307و308.

 

مترجم: ف-ح-مہدوي


متعلقہ تحریریں:

انتظار مہدي اور مہدويت کے دعويدار 2

امام مہدي (عج) سني تفاسير کي روشني ميں 3