• صارفین کی تعداد :
  • 840
  • 10/26/2013
  • تاريخ :

ايران، گيس پروجکٹ پر پاکستان کا اصرار

پاک ایران گیس پروجیکٹ پر پاکستان کا اصرار

 اردو ریڈیو تھران کی ایک خبر کے مطابق حکومت اسلام آباد ، ايران سے پاکستان گيس کي منتقلي کے پروجکٹ پر عملدر آمد ميں کوشاں ہے - ارنا کي رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزير اعظم کے مشير برائے امور خارجہ سرتاج عزيز نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ايران سے پاکستان گيس کي منتقلي کا عظيم منصوبہ امريکہ کي پابنديوں اور دباۆ کے زير اثر نہيں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت  اسلام آباد ، پاکستان ميں توانائي کي ضرورت پوري کرنے کے مقصد سے اس پروجکٹ پرعملدر آمد ميں کوشاں ہے اور کسي بھي حالت ميں اس سے دستبردار نہيں ہو گي- انہوں نے مزيد کہا کہ اس پروجکٹ پر عملدرآمد ضرور ہو گا اور اسلام آباد کے لئے اس پروجکٹ کي اہميت بہت زيادہ ہے - در ايں اثنا پاکستان کي وزارت خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چودھري نے بھي ايران پاکستان گيس پائپ لائن کے بارے ميں پاکستان کے وزير اعظم نواز شريف اور امريکي صدر بارک اوباما کے درميان ہونے والي بات چيت کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستاني حکام نے اس پروجکٹ کے سلسلے ميں اپنے مواقف پر تاکيد کي ہے -قابل ذکر ہے کہ ايران پاکستان گيس پائپ لائن کا ، دسمبر 2014 تک افتتاح ہونا طے پايا ہے-

 


متعلقہ تحریریں :

پاکستان کے وزير اعظم کا دورۂ امريکہ

بھکر پاکستان، سازش اور حالات