• صارفین کی تعداد :
  • 870
  • 10/20/2013
  • تاريخ :

پاکستان کے وزير اعظم کا دورۂ امريکہ

پاکستان کے وزیر اعظم کا دورۂ امریکہ

 اردو  ریڈیو تھران کی ایک رپورٹ کے مطابق  پاکستان کے وزير اعظم نواز شريف اپنے دورۂ امريکہ ميں اس ملک کے مختلف اعلي حکام سے ملاقات کريں گے- ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزير اعظم کل واشنگٹن ميں امريکي وزير خارجہ جان کيري سے ملاقات کريں گے جبکہ وہ امريکي صدر بارک اوبامہ سے بھي ملاقات کريں گے- گذشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان کے کسي وزير اعظم کا يہ پہلا دورۂ امريکہ ہے بالفاظ ديگر وہائٹ ہاۆس ميں بارک اوبامہ کے آنے کے بعد وہ پہلي بار پاکستان کے کسي وزير اعظم سے گفتگو کريں گے- امريکي وزارت خارجہ کے ايک اعلي عہديدار کا کہنا ہے کہ امريکي صدر اور پاکستان کے وزير اعظم کے درميان ہونے والي ملاقات، دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دينے کے سلسلے ميں بہترين موقع ہے- امريکہ کو افغانستان سے اپنے فوجيوں کو واپس بلانے ميں پاکستان کے تعاون کي ضرورت ہے جبکہ پاکستان پر ڈرون حملے ايسے موضوعات ميں شامل ہيں کہ جن پر اس ملاقات ميں خاصطور سے گفتگو ہو گي-دوسري جانب پاکستان، اقتصادي مسائل اور توانائي کي اپني ضروريات پر پھي گفتگو  کر سکتا ہے-

 


متعلقہ تحریریں‌:

کراچي آپريشن، درجنوں گرفتار

پاکستان، حکومت اور طالبان مذاکرات، وقت سے پہلے نا کام