• صارفین کی تعداد :
  • 1016
  • 9/18/2013
  • تاريخ :

پاکستان، حکومت اور طالبان مذاکرات، وقت سے پہلے نا کام

پاکستان، حکومت اور طالبان مذاکرات، وقت سے پہلے نا کام

 پاکستان کي حکومت اور طالبان کے مابين مذاکرات کرنے کي باتيں وقت سے پہلے ہي دم توڑنے لگيں- موصولہ رپورٹوں کے مطابق حکومت پاکستان کي جانب سے مذاکرات کي پيش کش پر طالبان نے مشروط رضامندي کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کيا کہ مذاکرات سے پہلے، قبائلي علاقوں سے فوج واپس بلائي جائے اور طالبان کے تمام قيدي رہا کيے جائيں- تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے طالبان کے دونوں مطالبات ماننے سے انکار کرتے ہوئے جواب ديا ہےکہ مذاکرات کے عمل کو مشروط نہيں کيا، نہ ہي کسي اور کو مشروط کرنے ديں گے-

حکومتي ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کي رٹ پر کسي کو اثر انداز نہ ہونے ديں گے- ادھرتحريک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھي کہا ہے کہ اپر دير سانحہ سے طالبان کے ساتھ مذاکراتي عمل کو نقصان پہنچاہے-  پارليمنٹ ہاۆس کے باہر ميڈيا سے بات کرتے ہوئے تحريک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سانحہ اپر دير کي مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے سے آل پارٹيز کانفرنس کو نقصان پہنچا ہے اور اس سے اے پي سي کے نتائج متاثر ہوں گے- ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمن چاہتے ہيں کہ پاکستان ميں امن قائم نہ ہو اور پاک فوج قبائلي علاقوں ميں پھنسي رہے-

 

متعلقہ تحریریں:

مصر ميں جمہوري حکومت کے خلاف سازش

 مصر کے کشيدہ حالات