• صارفین کی تعداد :
  • 2173
  • 7/28/2013
  • تاريخ :

رمضان المبارک کي انيسويں رات پہلي شب قدر

رمضان المبارک کی انیسویں رات پہلی شب قدر

    رمضان المبارک کي انيسويں رات پہلي شب قدر ہے اور شب قدر وه رات ہے که پورے سال کوئي رات اس کي فضيلت کو نہيں پہنچ سکتي اور يہ رات ہزار مہينوں سے افضل اس رات کے اعمال ہزار مہينه کے اعمال سے بہتر اور اس رات ميں سال کے امور مقدر ہوتے ہيں اور ملائکه اس رات ميں پروردگار کے حکم سے زمين پر نازل ہوتے ہيں- ايران کے مومن اور روزے دار عوام نے کل رات مساجد امام بارگاہوں اعمال شب قدر انجام دئيے-

اسيطرح کے بڑے بڑے اجتماعات مشھد مقدس ميں حضرت امام رضا(ع) قم ميں حضرت معصومہ (س) کے روضہ مبارک اور  مسجد جمکران ميں منعقد ہوئے جن ميں کثير تعداد ميں لوگوں نے شرکت کي اور رات اپنے معبود حقيقي کي بارگاہ ميں دعا مناجات ميں گذاري-

روايات کے مطابق مولائے متقيان حضرت علي ابن ابي طالب عليہ السلام کو ماہ مبارک رمضان کي انيسويں شب ميں ابن ملجم مرادي نے نماز صبح کے وقت عين حالت سجدہ ميں اپني زہر آلود تلوار کا وار کر کے زخمي کرديا تھا، جس کے تين دن کے بعد يعني 21 رمضان المبارک کو آپ شہيد ہوگئے-

 

 

متعلقہ تحریریں:

ايران امريکا مذاکرات پر رد عمل

ماہ مبارک رمضان تزکيۂ نفس کا مہينہ