• صارفین کی تعداد :
  • 3659
  • 7/18/2013
  • تاريخ :

ماہ رمضان خدا کے قرب کا بہترين موقع

ماہ رمضان خدا کے قرب کا بہترین موقع

برکتوں والے مہينے کي آمد (جصّہ اوّل)

برکتوں والے مہينے کي مد (جصّہ دوّم)

ايھاالناس! جوبھي اس ماہ ميں اپنا اخلاق سدھارلے گا اس دن جب پل صراط پرقدم لڑکھڑا جائيں گے وہ آساني سے گذر جائے گا  اور جوبھي اس ماہ ميں صلہ رحم کرے گا اور اپنے رشتہ داروں سے ناطہ نہيں توڑے گا خدا قيامت کے دن اسے اپني آغوش رحمت ميں لے لے گا- نبي رحمت صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے ماہ مبارک رمضان کے بارے ميں اس ماہ ميں نماز کے اوقات ميں دعا کے لئے اپنے ہاتھ اٹھا لو کيونکہ نماز کا وقت بہترين وقت ہے اور نماز کے اوقات ميں حق تعالي اپنے بندوں پرنظررحمت فرماتا ہے اگر آپ اسے پکاريں گے تو وہ آپ کا جواب ضرور ديے گا ايھاالناس اس ماہ ميں بہشت کےدروازے کھول دئے جاتے ہيں اپنے پروردگارسے دعاکريں کہ ان دروازوں کو آپ پربند نہ کرے - اس ماہ ميں جہنم کے دروازے بند کردئے جاتےہيں اپنے پروردگار سے دعا کريں کہ انہيں آپ پر نہ کھولے-  ايک دن خدا نے حضرت داود عليہ السلام کو حکم ديا کہ حلاوہ نام کي عورت کا پتہ لگائيں اور اس کو جنت کي بشارت ديں اوريہ کہيں کہ تيري جگہ جنت ميں ہے اور تو ميرے ساتھ جنت ميں رہے گي  -حضرت داود عليہ السلام اس عورت کے گھر تشريف لے گئے اور دق الباب کيا ، عورت گھرسے نکل کر باہر آئي ديکھا دروازے پر داود (نبي اللہ) اس کے دروازے پرکھڑے ہيں تعجب سے پوچھتي ہےکہ اے نبي اللہ کيا چيز آپ کو ميرے در پرلائي ہے -حضرت داود(ع) نے کہا تيرے بارے ميں خدا نے وحي فرما کر مجھے تيري فضيلت سے آگاہ کيا ہے -اس عورت نے کہا شايد وہ عورت ميں نہيں ہوں ميري کوئي ہمنام ہوگي-خدا کي قسم ميں نے کوئي ايسا نيک کام انجام نہيں ديا ہے جس سے ميں اتنے اعلي رتبوں کي مستحق بن جاۆں - حضرت داود عليہ اسلام نے فرمايا وہ عورت تو ہي ہے جس کے بارے ميں خدا نے بشارت دي ہے ، اب مجھے اپني زندگي کے بارےميں کچھ بتا -اس عورت نے کہا اے نبي اللہ ميں نے اپني زندگي ميں بڑي مصيبتيں جھيلي ہيں ، بہت زيادہ مشکلات کا سامنا کيا ہے جب بھي ميں کسي مشکل ميں گرفتار  ہوتي تو صبر سے کام ليتي اور خدا کا شکر بجا لاتي اور ان ہي حالات ميں زندگي گذارتي - مجھے ياد نہيں کہ ميں نے خدا سے دعا کي ہوکہ مجھے کسي رنج و مصيبت سے نجات دے بس اس سے يہ دعا کرتي  ہوں کہ مجھے مسائل کو برداشت کرنے کي طاقت اور صبر عطا فرما -حضرت داود (ع) نے جب يہ سنا توفرمايا کہ بس اسي وجہ سے خدا نے تجھے جنت ميں اعلي مقام عطا کرنے کي بشارت دي ہے - ( جاري ہے )

 

 

متعلقہ تجریریں:

روزہ بہترين عبادت ہے

روزہ کا فلسفہ اہلبيت (ع) کي نگاہ ميں