• صارفین کی تعداد :
  • 750
  • 7/9/2013
  • تاريخ :

ايران  اور ہندوستان میں‌ تعلقات کا فروغ

ایران اور ہندوستان میں باہمی تعلقات

اردو ریڈیو تھران کی ایک رپورٹ کے مطابق  ايراني قوم کے نو منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے کہا ہے کہ ہند - ايران تعلقات کا فروغ تہران کي خارجہ پاليسي کي ترجيحات ميں شامل ہے-

انہوں نے اپنے نام ہندوستان کے وزيراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے تہنيتي پيغام کے جواب ميں کہا کہ انھيں پوري اميد ہے کہ ان کي صدارت کے دور ميں ہندوستان کے ساتھ تعلقات مزيد فروغ پائيں گے-

 ايراني قوم کے نو منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے ايران اور ہندوستان کي قوموں کو مشترکہ تاريخي و ثقافتي اقدار کا حامل قرار ديا اور کہا کہ توقع ہے کہ دونوں ملکوں کي حکومتوں اور قوموں کے درميان تعاون کا فروغ، دو طرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائي امن و استحکام کا باعث بنے گا-

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے وزيراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ايران کے گيارھويں صدارتي انتخابات ميں کاميابي پر ڈاکٹر حسن روحاني کو اپنے ملک کي حکومت اور قوم کي جانب سے مبارکباد پيش کرتے ہوئے اميد ظاہر کي تھي کہ ايراني قوم کے نو منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحاني کے دور حکومت ميں ايران اور ہندوستان کے درميان دو طرفہ تعلقات اور تعاون، مزيد فروغ پائے گا-


متعلقہ تحریریں:

حسن روحاني کے نام نواز شريف اور زرداري کا تہنيتي پيغام

صدر احمدي نژاد کي جانب سے حسن روحاني کو تہنيتي پيغام