• صارفین کی تعداد :
  • 803
  • 6/20/2013
  • تاريخ :

ايراني فٹبال ٹيم کي کاميابي پر رہبر معظم کا پيغام

ایرانی فٹبال ٹیم کی کامیابی پر رہبر معظم کا پیغام

اردو ریڈیو تھران کی ایک خبر کے مطابق  رہبر انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے برازيل ميں ہونے والے دو ہزار چودہ فٹبال ورلڈ کپ کے لۓ کواليفائي راونڈ ميں جنوبي کوريا کے مقابلے ميں ايران کي کاميابي پر مبارکباد پيش کي ہے-

رہبر انقلاب اسلامي کے دفتر کي ويب سائٹ کي رپورٹ کے مطابق جنوبي کوريا کے دارالحکومت سئول ميں اسلامي جمہوريہ ايران اور جنوربي کوريا کے درميان ہونے والے کل کے ميچ ميں اسلامي جمہوريہ ايران کي قومي فٹبال ٹيم نے جنوبي کوريا کي ٹيم کو صفر کے مقابلے ميں ايک گول سے ہرا  ديا- ايران کي اس اہم کاميابي کے بعد رہبر انقلاب اسلامي نے اپنے پيغام ميں ايراني ٹيم کي اس جيت کي مبارکباد پيش کي اور اس کا شکريہ ادا کيا-

ايران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد ، منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحاني اور پارليمنٹ کے اسپيکر ڈاکٹر علي لاريجاني نے بھي اسلامي جمہوريہ کي قومي فٹبال ٹيم کي اس اہم جيت کي مبارکباد پيش کي ہے-

واضح رہے کہ کل اسلامي جمہوريہ ايران کي قومي فٹبال ٹيم نے ورلڈ کپ دو ہزار چودہ کے کواليفائي راۆنڈ ميں جنوبي کوريا کو ہرا کر برازيل ميں  دو ہزار چودہ کو ہونے والے ورلڈکپ فٹبال کے مقابلے ميں حصہ لينے کا اعزاز حاصل کر ليا-

 جنوبي کوريا کے دارالحکومت سئول ميں ہونے والے اس اہم ميچ کے پہلے ہاف ميں کوئي ٹيم بھي گول نہ کر سکي جبکہ دوسرے ہاف ميں ايران کے نوجوان کھلاڑي رضا قوچان نژاد نے ميچ کے باسٹھويں منٹ ميں ايک نہايت خوبصورت گول کر ديا-

ايران کي جيت کي خبر سن کر کل شام کو ايران ميں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور انھوں نے اپني قومي ٹيم کي جيت کا جشن منايا۔


متعلقہ تحریریں:

حسن روحاني کے نام نواز شريف اور زرداري کا تہنيتي پيغام

انتخابات اسلامي جمہوريہ کا ستون