• صارفین کی تعداد :
  • 616
  • 6/9/2013
  • تاريخ :

انتخابات اسلامي جمہوريہ کا ستون

انتخابات اسلامی جمہوریہ کا ستون

 اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ کے اسپيکر علي لاريجاني نے انتخابات کے انعقاد کو اسلامي جمهوريه کا ستون قرار ديا ہے-

ارنا کي رپورٹ کے مطابق علي لاريجاني نے کل قم ميں انتخابي مبصرين کے ايک سيمينار سے خطاب کرتے ہوئے مزيد کہا کہ جس نظام کي بنياد مذہب پر استوار ہے اس ميں انتخابات کي شفافيت برقرار رہني چاہۓ اور يہ امر بجائے خود انتخابات ميں عوام کي بھرپور شرکت کا سبب بنتا ہے-

علي لاريجاني نے مزيد کہا کہ ايران اس وقت حساس مرحلے سے گزر رہا ہے اور اس پر عالمي اور اقتصادي دباۆ ہے اور انتخابات کے موقع پر اغيار کے ايران مخالف پروپيگنڈے ميں شدت پيدا ہوچکي ہے- اغيار ايراني عوام ميں مايوسي اور نا اميدي پيدا کرنے کے درپے ہيں تاکہ لوگ انتخابات ميں بھر پور انداز ميں شرکت نہ کريں-

علي لاريجاني نے  انتخابات کے موقع پر امن قائم رکھنے سے متعلق  رہبر انقلاب اسلامي حضرت يت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي کي تاکيد کي جانب  اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ يہ انتخابات اس طرح ہونے چاہئيں کہ ان سے ملک کو نئي طاقت حاصل ہو اور يہ انتخابات سياست بصيرت اور ملک کي خوشحالي کا سبب بنيں- اس لۓ اميداورں  پر لازم ہے کہ وہ اپني انتخابي سرگرميوں کے دوران اغيار کو غلط فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم نہ کريں اور انتخابات کے اچھے انعقاد کے ذريعے دشمنوں کي سازشيں خود انہي کي جانب پلٹا ديں-

 

متعلقہ تحریریں:

ايران ميں صدارتي انتخابات کے لئے آٹھ افراد کے کاغذات نامزدگي منظور

ايران، اسلامي ممالک ميں ايک مضبوط سہارا: ڈاکٹر ولايتي