• صارفین کی تعداد :
  • 6213
  • 2/25/2013
  • تاريخ :

کھانے کے آداب

کھانے کے آداب

کھانا کھانے ميں  مستحب و مکروہ باتيں

دوسرا حصّہ :  وہ  باتيں کہ جن کو کھانے کے دوران ترک کرنا بہتر ہے اور وہ مندرجہ ذيل ہيں :

الف : غذا کي کيفيت اور  مقدار ميں زيادتي -

ب :  اپني غيرپسنديدہ  غذا  پر بےجا تنقيد -

ج : کھانے کے دوران پھونک مارنا -

د:بائيں ہاتھ سے کھانا -

ه: ايک يا دو انگليوں سے کھانا -

و: بلند آواز ميں  ڈکار مارنا -

ح:  کھانے کے دوران پاني پينا -

ط. گوشت کھانے کے بعد پاني پينا -

ي: ايسے وقت ميں کھانا  جب  پيٹ بھرا ہو -  

تيسرا حصّہ :  ايسي حالت جس ميں کھانے  کي سرزنش کي گئي ہے -

اسلام نے صفائي  کو بہت اہميت دي ہے اور صفائي کو نصف ايمان قرار ديا گيا ہے  - صاف اور پاک غذا کو کھانے کي ہدايت کي گئي ہے اور ايسي غذا کھانے سے منع کيا گيا ہے جو  ناپاک ہو اور حفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف ہو -

چوتھا حصّہ :   اکٹھے مل بيٹھ کر کھانا

اسلامي روايات ميں اکيلے بيٹھ کر کھانا کھانے کو اچھا نہيں سمجھا جاتا ہے اور اس بات کي نصيحت کي جاتي  ہے کہ  کھانے کے دوران دوسروں کو بھي دسترخوان پر بٹھايا جاۓ اور انہيں کھانے کي دعوت دے کر کھانے ميں شريک کيا جاۓ - اس کے علاوہ  اپنے خاندان کے افراد ،  نوکروں اور يتيموں کے ساتھ مل بيٹھ کر کھانا کھانے کي حوصلہ افزائي کي گئي ہے-

دوسروں کے ساتھ کھانا کے دوران مندرجہ ذيل نکات کا خيال رکھا جانا ضروري ہے :

الف: کھانے کے دوران اپنے سامنے پڑي  غذا کو کھانا چاہيۓ -

ب:برتن کے ايک طرف سے کھانا شروع کريں نہ کہ برتن کے درميان سے  -

ج:  مل کر کھاتے ہوۓ دوسروں کے نوالوں کي طرف نہيں ديکھنا چاہيۓ -

د: دسترخوان پر موجود غذا کو استعمال کرتے ہوۓ دوسروں کے حقوق کا خيال رکھيں اور اپنے حصے کي چيز استعمال کريں -

ه:  دسترخوان پر اکٹھے بيٹھ کر کھاتے وقت کھانے کي ابتداء کسي بزرگ سے  يا  قابل احترام شخص سے کرواني چاہيۓ -

و: دسترخوان پر موجود  بزرگ يا معزز شخص کو چاہيۓ کہ جب تک دسترخوان پر موجود سب افراد سير نہ ہو جائيں  تب تک  وہ کھانا کھاتا رہے -

* کھانا کھانے کے آغاز کي طرح کھانے کے اختتام  کے بھي آداب ہيں کہ جن  کا خيال رکھا جانا جسم و جان کے ليۓ بہت مفيد ہے -  ان آداب کو عرفاني ، معاشرتي يا حفظان صحت کے اصولوں کے لحاظ سے تقسيم کيا جا سکتا ہے -

الف: عرفاني آداب سے مراد اس ذات کا شکر ادا کرنا ہے کہ جس کي نعمت کو ہم کھا رہے ہيں اور جس ذات نے ہميں يہ رزق عطا کيا - اس موقع پر رزق ميں برکت کے ليۓ دعا کرني چاہيۓ -

ب :  معاشرتي آداب سے مراد يہ ہے کہ کھانا کھاتے ہوۓ ہميں  معاشرے کے ايسے افراد کو فراموش نہيں کرنا چاہيۓ جو زندگي کي بنيادي سہوليات سے محروم ہيں اور جنہيں غذا بھي ميسر نہيں ہے -  اس ليۓ کھانے کے وقت يہ کوشش اور ارادہ کرنا چاہيۓ کہ ہم اپنے حصّے  کا کچھ کھانا ان غريبوں اور فقيروں تک بھي پہنچائيں گے  جو ان کے حق دار  اور ضرورت مند ہيں تاکہ معاشرے سے غربت اور بھوک کا خاتمہ ممکن ہو -

ج:  حفظان صحت کے آداب بھي بہت اہم ہيں  - اس ميں وہ باتيں شامل ہيں جو ہماري صحت کے ليۓ بےحد ضروري ہيں مثلا   ہاتھ دھونا ، مسواک کرنا ، اپنے ارد گرد کو جاڑو سے صاف کرنا ، تھوڑا  بہت آرام کرنا اور  کھانے کے فورا بعد سونے سے پرہيز کرنا -

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان