• صارفین کی تعداد :
  • 3609
  • 12/19/2012
  • تاريخ :

جہیز اور مال کا ضياع

جہیز اور مال کا ضیاع

جہيز اور طلاق کي کثرت       

جہيز اور گمانِ فاسد  

مہر کي زيادتي  

کثرت مہر کے نقصانات  

جہيز اور خانہ تباہي

سماج ميں جہيز کي وجہ سے ايک بہت بڑا نقصان يہ ہو رہا ہے کہ انسان اپنے خون پسينے کي گاڑھي کمائي کو چند لمحوں کي خوشيوں کي نذر کر ديتا ہے اور شادي کو سادہ اور بابرکت بنانے کے بجائے پر تکلف اور تجارت کي منڈي ميں اتار رہا ہے- شادي ميں بلاوجہ محض ناموري اور شہرت کے ليے لڑکي والے کي حيثيت سے زيادہ بارات لے کر جاتا ہے- بے ضرورت گاڑيوں کي قطاريں لگا دينا جو بيٹي والوں پر ضرورت سے زيادہ بوجھ بن جائے اور وہ اس کے انتظام و انصرام ميں مقروض ہو جائے- کھانے پينے کي چيزوں ميں غلو کرنا اور اس کو پاğ تلے روند کر رزق کي بے حرمتي کرنا- يہ سب جگ ظاہر ہے- حالاں کہ اللہ تبارک و تعاليٰ نے فضول خرچي کرنے والوں کو شيطان کا بھائي قرار ديا ہے-

قرآن مقدس ميں ہے:’’اِنَّ الْمُبَذِّرِيْنَ کَاْنُواْ اِخْوَاْنَ الشَّيٰطِيْنَ‘‘-بے شک فضول خرچي کرنے والے شيطان کے بھائي ہيں-(سورہ بني اسرائيل-آيت27)

تو پھر جہيز پانے کي خاطر ظلم و ستم  کے نئے نئے طريقوں کا آغاز ہوتا ہے- کبھي لڑکي کو اس کے ميکے بٹھا ديا جاتا ہے ، تو کبھي اس کو قتل کي سزا دي جاتي ہے ا ور کبھي طلاق دے کراس کي مچلتي آرزو ؤں کے ساتھ کھلواڑ کيا جاتا ہے- جس کي وجہ سے اکثر مقدمہ بازي ميں لاکھوں روپے بے جا صرف ہو جاتے ہيں-

تحرير: صابر رہبر مصباحي

شعبہ تحرير و پيشکش تبيان