• صارفین کی تعداد :
  • 3607
  • 9/8/2012
  • تاريخ :

مغربي معاشرہ اور حجاب

حجاب

پردے  کي ضرورت

پردے کے بارے ميں نصيحت

مہربان باپ کي طرف  سے جوان بيٹي کو خط

آج مغرب ميں بدحجابي اور زن و مرد کے اختلاط  نے وہاں کے معاشرے کو تباہ کرکے رکھ ديا ہے اور وہ اس کي روک تھام سے عاجز نظر آتے ہيں -

ہميں اسلامي تعليمات پر فخر کرنا چاہيۓ -  اسلامي معاشرہ ہر لحاظ سے ايک مکمل معاشرہ ہے -   معاشرہ کي سلامتي اور بقاء کے ليے دو مخالف جنسوں ميں  فاصلہ ايک بنيادي شرط ہے -  پردے  اور محرم و نامحرم کا خيال رکھنا ، خواتين کے ليۓ بعض مخصوص کام اور مردوں کے ليے مخصوص کام بھي اسي لازمي جنسي تقسيم کي بنياد پر  مشخص کيۓ گۓ ہيں -

اخباري اطلاعات کے مطابق مغربي معاشرے ميں خواتين ہر ادارے اور خاص طور پر فوجي اداروں ميں  اذيت اور زيادتي کا نشانہ بنتي ہيں -  مغربي معاشرے ميں خواتين کي زندگي آسان اور پرسکون ہرگز نہيں ہے -  تقريبا اڑتاليس فيصد ايسے بچوں کي پيدائش ہو رہي ہے کہ جن کے باپ کا کچھ پتہ  نہيں ہوتا ہے -

عورت اور مرد کي جسماني اور روحي حالت کے مطابق احکامات ميں واضح طور پر وضاحت کي گئي ہے اور ايک جنس کو دوسري پر برتري دينے کا کوئي حکم اور پروگرام نہيں ہے -  تمام  پيغمبروں نے پردہ کرنے کا حکم ديا  اور  يہ چيز صرف اسلام سے مخصوص نہيں اور يہ حکم عورت اور مرد دونوں کے ليۓ لازمي ہے -

 کچھ  مدت پہلے اٹلي ميں وزراء  ميں سے ايک کو يہ پيشکش  دي گئي تھي کہ  مسلمان عورتوں کو  نقاب سے روکا جاۓ ، اس نے جواب ديا تھا کہ  جس کام کو مريم   نے انجام ديا اس سے ميں کسي کو منع نہيں کروں گا يعني  حضرت مريم بھي مکمل پردہ کرتيں تھيں -

ميري بيٹي حجاب کے بارے ميں ، عورت اور مرد کي صلاحتيوں کے بارے ميں اور ايک معاشرے کي تشکيل ميں عورت و مرد کے کردار کے متعلق  شيعہ ، سني  ، مسلمان اور کافروں نے بےشمار کتابيں لکھي ہيں -

ميں آپ کو نصيحت کرتا ہوں کہ اگر اپنے تمام وجود ميں حقيقي خوش بختي چاہتي ہو تو حجاب اور اسلامي تعلمات کو اپني زندگي کے تمام پہلوۆں ميں اپنا لو -  خدا آپ کو اپني حفظ و امان ميں رکھے - والسلام

19شعبان المعظم1433 ، لطف الله صافي/مشهد مقدس

 ترجمہ : سيد اسداللہ ارسلان

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان