• صارفین کی تعداد :
  • 3351
  • 9/4/2012
  • تاريخ :

پردے کے بارے ميں نصيحت

پرده

مہربان باپ کي طرف  سے جوان بيٹي کو خط

انہيں دنوں اٹلي کے ايک وزير کو پيشکش کي گئي کہ  مسلمان خواتين کے نقاب کو ممنوع قرار دے ديں ،  اس نے جواب ديا کہ جس کام اور عمل کو حضرت مريم نے انجام ديا اس سے کسي کو منع نہيں کروں گا !  يعني  حضرت مريم  بھي مکمل حجاب کرتي  تھيں -

بسم الله الرحمن الرحيم

عليكم السلام و رحمة الله

ميري بيٹي ! اللہ آپ کو تندرستي دے اور نيک بخت بنو اور نيک اور صحيح افکار کو پروان چڑھنے کي توفيق حاصل ہو -  ميں نے آپ کا خط پڑھا اور آپ کي باطني اور پاک معنوي بيداري اور  اصالت فطرت سے پراميد ہوا - آپ نے لکھا ہے کہ آپ کو حقيقت کي تلاش ہے اور اس سلسلے ميں مجھ سے نصيحت چاہتي ہيں - حقيقت بالکل واضح ہے  اور جس چيز پر بھي نظر ڈاليں مثلا ايک ذرے سے بہت بڑي چيز ، زمين سے آسمان  اور کہکشاہوں ، رينگنے والے چھوٹے بڑے کيڑے  جنہيں غير مسلح آنکھ سے ديکھا جا سکتا ہے ،  ہوا اور پاني ،  باغ اور سبزہ زار ، درخت ، پاني اور خشکي پر رہنے والے جانور ، يہ ہم سب انسان اور ہمارے اجسام ميں خود کار طريقے سے کام کرنے والے يہ سب اعضاء ، ہمارے اطراف ميں يہ پھول اور پھل اور دنيا پر پائي جانے والي ہر چيز ہميں نصيحت کرتي  ہے ،  تمام حقائق اور  يہ سب اشياء سچ کو ہمارے سامنے آشکار کرتي ہيں اور ہميں يہ پيغام ديتي ہيں کہ ہم انسان غافل مت ہوں بلکہ بيدار اور ہوشيار رہيں اور اس کتاب آفرينش سے کہ جس نے ہميں بےحساب درس ديۓ ہيں اس سے بصيرت کا درس پڑھيں اور نصيحت حاصل کريں -

 يہ جان لو کہ آپ اس گہرائي کي باتوں اور  اس پرحکمت وجود کے مقابلے ميں آرام سے نہ بيٹھيں -  يہ ضروري ہے کہ آپ جہالت کے پردوں کو پھاڑ ديں اور  روشني کي طرف قدم بڑھائيں -

 

ترجمہ : سيد اسداللہ ارسلان

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان