• صارفین کی تعداد :
  • 5319
  • 9/8/2012
  • تاريخ :

پردے  کي ضرورت

حجاب

پردے کے بارے ميں نصيحت

مہربان باپ کي طرف  سے جوان بيٹي کو خط

حجاب  ، جنسي اور جنسيات کے مسائل کو   لڑکے اور لڑکي کے جواني کے احساسات کے تحت نہيں پرکھا جا سکتا اور ضروري ہے کہ اس پر ايک غير احساساتي نظر ڈاليں -

مرد و عورت کے درميان رابطے اور حجاب کے مسئلے کو عقل اور مصلحت کي بنا پر جانچا جانا چاہيۓ - آپ اس راستے ميں بےشمار مفاسد اور مصالح ملاحظہ کريں گے - عورت کي شخصيت اور کرامت زيادہ تر مصلحتي ہوتي ہے کہ جسے محفوظ رہنا چاہيۓ -

حجاب ، پردہ اور عورت و مرد کے درميان فاصلہ کہ جسے اسلام کے عقلي حکم اور وضاحت کي بناء پر دو جنسوں کے درميان  برقرار رکھا جاتا ہے  ، يہ معاشرے کو خرابي اور خاندان کو بربادي سے بچاتا ہے -  حجاب عورت کے ليۓ ايک حصار اور محکم قلعہ ہے -

  کام کاج  والا معاشرہ جو عورت و مرد کي قدرتي وضع کي بنياد پر واضح ہے ، اس معاشرے ميں کام کاج کے دوران ہر دو کو اپنے روابط کا خيال رکھنا چاہيۓ  تاکہ معاشرے کے نظام کو صحيح حالت ميں رکھا جا سکے -

عورت کي امور خانہ داري کي ذمہ داري ايک بہت ہي اعلي کام ہے - ايک گھريلو عورت کے ذمے بہت سارے کام ہوتے ہيں اور بالکل بھي بيکار نہيں ہوتي ہے -  مرد جو کہ باہر کے کام کاج ميں مصروف عمل ہوتا ہے ايک طرح  سے خدا کي راہ ميں جہاد کر رہا ہوتا ہے -  وہ بہت سے مشکل کام کي ذمہ داري نبھا رہا ہوتا ہے -

بعض لوگ بغير کسي جانکاري کے يورپ  اور امريکہ  پر ظاہري نگاہ ڈالتے ہيں اور ايک عورت کو ديکھتے ہيں کہ وہ وزير  يا وکيل کے عہدے پر فائز ہے ليکن ايسے افراد کو وہ ہزاروں خواتيں نظر  نہيں آتيں ہيں جو نہايت محرومي اور معاشي بدحالي  ميں زندگي گزار رہي ہوتي ہيں -

 ترجمہ : سيد اسد الله ارسلان

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان