• صارفین کی تعداد :
  • 3819
  • 8/7/2011
  • تاريخ :

دل کے مريضوں کے ليے قديم چيني ورزش

 قدیم چینی ورزش
دماغ اور جسم کے درميان تعلق جديد سائنسي مطالعے کا اہم موضوع بنتا جا رہا ہے - ماہرين نے اب يہ نتيجہ اخذ کيا ہے کہ قديم چيني ورزش جو دماغ اور جسم کے درميان توازن پر مبني ہے دل کے مريضوں کے ليے مفيد ثابت ہو رہي ہے-

رياست ميري لينڈ کے علاقے ويٹن ميں عمر رسيدہ افراد کے ليے ايک مرکز قائم کياگيا ہے جہاں جانے  افراد  قديم جنگجو وں کے انداز ميں روايتي چيني ورزش تائي چي کرتے ہيں- اس ورزش ميں  مختلف زاويوں سے جسم کو حرکت دي جاتي ہے، کبھي گہري سانس لے کر ايک ٹانگ پر توازن برقرار رکھنا ہوتا ہے، ان ايک سو سے  زيادہ حرکات کا مقصد جسماني اور ذہني سکون حاصل کرنا ہے-

تائي چي   کم از کم دو ہزار سال پراني ورزش کي ايک قسم  ہے-  چين ميں يہ مارشل آر ٹ  کي حيثيت سے پروان چڑھي - روايت ہے کہ چيني بھکشو ں نے يہ ٹيکنيک سانپ اور سارس کے درميان  خونريز رقص  کو ديکھ کر اختيار کي  تھي -

ماہرين  کا کہنا ہے کہ تائي چي دل کے پرانے مريضوں کے ليے انتہائي مفيد ہے-جس سے ان کي زندگي اور موڈ ميں بہتري آتي ہے اور جسماني سرگرميوں ميں حصہ لينے کا حوصلہ ملتا ہے-

ماہرين نے دل کے ايک سو مريضوں پر تحقيق کے دوران ان  ميں سے 50 کو  تين ماہ کے ليے ہفتے ميں دو مرتبہ تائي چي کرنے کو کہا گيا جبکہ ديگر 50 مريضوں نے  دل کي صحت سے متعلق معلومات کے ليے ايک کلاس ميں شرکت کي -

ہارو я  ميڈيکل سکول کي ڈاکٹر گلوريا يي  اور ڈيکونس  ميڈيکل سنٹر کي بيتھ ازرائيل اس مطالعے  کي  شريک مصنف ہيں-

ڈاکٹر گلوريا کا کہنا ہے کہ:

دل کي بيماري بتدريج بڑھتي ہے - اس کي وجہ سے مريض اکثر ورزش کے دوران تھکاوٹ ، سانس پھولنے اور عام جسماني صحت ميں کمي واقع ہونے کي شکايت کرتے ہيں- اگر ہم ايسا کر سکيں کہ مريض اچھا محسوس کرے اور ان کي زندگي بہتر ہو جائے تو يہ ايک اہم پيش رفت ہے-

اس  مخصوص کلاس کے  ادھيڑ عمر طالب علموں نے مطالعے ميں حصہ نہيں ليا ليکن وہ اس بات سے متفق ہيں کہ تائي چي  سے وہ بہترمحسوس کرتے ہيں-

اس مطالعے سے پتا چلا ہے کہ تائي چي پروگرام ميں شامل افراد ميں اضافي جسماني سرگرمي ميں حصہ لينے کي وجہ سے  بہت زيادہ  حراروں  کا استعمال ہوا- گذشتہ مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ تائي چي سے ديگر بيماريوں کے اثرات بھي کم کرنے ميں مدد ملتي ہے مثال کے طور پر بلڈ پريشر اور ذہني۔


متعلقہ تحريريں :

وزن بڑھانے والي خوراک کا استعمال زيادہ

ہرسال 1.5لاکھ افراد سانپ کے ڈسنے سے مرتے ہيں

کمر درد کي وجوھات سے آگاہي ضروري ہے  ( حصّہ سوّم)

کمر درد کي وجوھات سے آگاہي ضروري ہے (حصّہ دوّم)

کمر درد کي وجوھات سے آگاہي ضروري ہے