• صارفین کی تعداد :
  • 3077
  • 7/30/2011
  • تاريخ :

ٹروجن سيارہ زمين کے قريب دريافت

ٹروجن سیارہ

دو ہزار دس ٹي کے سيون سيارہ دس ہزار سال تک سورج کے گرد گھومتا رہے گا

ماہر فلکيات نے زمين کے قريب ايک چھوٹا سيارہ دريافت کيا ہے جو زمين کے ہي مدار ميں سورج کے گرد چکر لگا رہا ہے-

’دو ہزار دس ٹي کے سيون‘ نامي دو سو سے تين سو کلوميٹر چوڑا پتھريلا سياэہ، خلا ميں زمين سے زيادہ دور نہيں ہے ليکن کشش ثقل کے باعث ايک ايسے مقام پر ساکت ہے جہاں سے اس کا زمين سے ٹکرانے کا کوئي خطرہ نہيں ہے-

فلک ميں اس سياэے کے مقام کي وجہ سے اس کو ٹروجن ايسٹرائڈ کا نام ديا گيا ہے- اس سے قبل ٹروجن ايسٹرائڈ صرف عطارد، نيپچون اور مريخ کے سياروں پر پائے گئے ہيں-

عام طور پر يہ تاثر ہے کہ خلانوردوں کا ٹروجن ايسٹرائڈ کے قريب جانا ممکن ہے ليکن امريکي خلائي ادراے ناسا کي ٹيلي سکوپ سے دريافت کيے گئے اس ٹروجن سيارے کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ اس تک خلائي جہاز کے ذريعے پہنچنے کے ليے بہت زيادہ ايندھن کي ضرورت پڑے گي-

ٹيلي سکوپ سے اندازہ لگايا گيا ہے کہ في الحال يہ سيارہ دنيا سے تقريباً آٹھ کروڑ کلوميٹر کے فاصلے پر ہے اور آئندہ بھي اس کا دنيا سے فاصلہ ڈھائي کروڑ کلوميٹر سے کم نہيں ہو گا-

ماہرين فلکيات کي ٹيم کے مطابق يہ ايسٹرائڈ اگلے دس ہزار سال تک سورج کے گرد گھومتا رہے گا-

ماہر فلکيات کرسٹن ويلے نے بي بي سي کو ٹروجن ايسٹرائڈ کے متعلق بتايا ’ان سياروں کو دنيا سے دريافت کرنا مشکل ہوتا ہے کيونکہ يہ اتنے بڑے اور متحرک نہيں ہوتے اور دنيا سے ديکھنے پر سورج کے بہت قريب ہوتے ہيں-‘

ان کا کہنا تھا ’ليکن ان کو خلا سے دريافت کرنا آسان ہے اور مستقبل ميں ہماري کوشش ہوگي کہ ہم مزيد اس طرح کے سيارے دريافت کريں- ہمارا خيال ہے کہ بہت سے ديگر ٹروجن ايسٹرائڈ دنيا کے قريب ہيں اور متحرک ہيں سو اس ليے ان تک خلائي طياروں کے ذريعے پہنچا جا سکتا ہے-‘


متعلقہ تحريريں:

انٹرنيٹ کا استعمال کرتے وقت محتاط رہيں

سائبر حملے ميں ہزاروں ويب سائٹس متاثر

ايران: شمسي توانائي سے چلنے والي گاڑي متعارف

ايک گھنٹے ميں 760 باد و باراں طوفان

دنيا کا تيز ترين سپر کمپيوٹر ٹائي ٹن، آخري مراحل ميں