• صارفین کی تعداد :
  • 3597
  • 5/3/2011
  • تاريخ :

انٹرنیٹ کا استعمال کرتے وقت محتاط رہیں

انٹرنیٹ

موجودہ دور میں جدید ٹیکنالوجی نے انسانی معاشرتی زندگی پر بے حد زیادہ اثرات مرتب کیے ہیں ۔ ان میں سے کچھ منفی ہیں تو کچھ مثبت ہیں ۔  جہاں ہمیں جدید سائنسی پیشرفت کے مثبت اور مفید ثمرات سے استفادہ کرنا چاہیۓ وہاں ہمیں اس کے مضر اثرات سے   بھی آگاہ رہنا  چاہیے تاکہ بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوۓ اس سے اپنے معاشرتی اور خاندانی نظام کو بچایا جا سکے ۔  انٹرنیٹ کی وجہ سے دنیا  بھر میں جدید طرز کے  جرائم میں اضافہ  ہوا ہے جہاں پر جرم کرنے کے دوران جدید سائنسی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔  انٹرنیٹ کے ذریعے ہونے والے جرائم نے دنیا بھر کی حکومتوں  کو پریشان کر رکھا ہے  اور اس کی روک تھام کے لیۓ  احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا جا رہا ہے ۔  جب ہمارے بچے جدید سائنسی اشیاء کے اشتہاروں سے متاثر ہو کر  ہمیں ان کے لیۓ یہ چیزیں خریدنے پر مجبور کرتے ہیں تو ہم اپنے بچوں سے محبت کے جذبے سے سرشار ، ان کے لیۓ کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ یا جدید ماڈل کا موبائل کسی بھی قیمت پر خریدنے کے لیۓ راضی ہو جاتے ہیں مگر ہم اس پہلو کو فراموش کر دیتے ہیں کہ  جہاں بچوں کو ایسی اشیاء  کے استعمال سے فائدہ  پہچ سکتا ہے وہیں پر ہمارے بچے  ذہنی بیماریوں ، اخلاقی بے راہ روی اور   دوسری مختلف قسم کی برائیوں کے شکار بھی تو ہو سکتے ہیں ۔ یہی ایسا موقع ہوتا ہے جب والدین  کو بڑی ذمہ داری کے ساتھ اپنے بچوں کو  جدید ٹیکنالوجی کے  مضر اثرات سے آگاہی دلانی چاہیۓ ۔ 

ایسی چیزوں کے استعمال سے انسان ان کا عادی  ہو جاتا ہے اور اگر کسی بھی وقت   یہ چیزیں میسر نہ ہوں  تو ایسا لگتا ہے کہ  ہمارے ارد گرد کوئی چیز کم ہے  جس کی وجہ سے انسان ایک عام حالت سے نکل کر عجیب و غریب  قسم کی کیفیت میں چلا جاتا ہے ۔

یہ ذہنی خرابیاں ان ممالک میں زیادہ  پائی جاتی ہیں جہاں انٹرنیٹ تک رسائی نہایت آسان اور سستی ہے ۔  ایسے ممالک کی نوجوان نسل شدید قسم کے جسمانی ، مالی ، خاندانی ، معاشرتی اور ذہنی نقصانات کا شکار رہتی ہے ۔

انٹرنیٹ کا ایک اور  نقصان یہ ہوتا ہے کہ مطلوبہ شخص معاشرے سے اجتمائی طور پر کٹ جاتا ہے ۔  دوسروں افراد سے رابطہ نہ  ہونے کی وجہ سے انسان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں رہتی اور  ایسی حالت میں وہ  ہمیشہ خوشبختی سے محروم رہتا ہے ۔

 جاری ہے

تحریر : سید اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحریریں:

دنیا کا تیز ترین سپر کمپیوٹر ٹائی ٹن، آخری مراحل میں

تیز ترین کار کی تیاری شروع

کئی سو نئے سیاروں کی نشاندہی

کرہ ارض کا مرکز ( حصّہ پنجم )

کرہ ارض کا مرکز ( حصّہ چہارم )