• صارفین کی تعداد :
  • 2044
  • 5/2/2011
  • تاريخ :

میری نظروں سے گر گیا تو بھی

بسم الله الرحمن الرحیم

پیغمبر خدا (ص) مختلف طریقوں سے لوگوں کا رجحان کام کاج کی طرف مائل کرتے تھے۔ جب آپ (ص) کسی جوان کو بیکاری کی حالت میں پاتے تھے تو فرماتے:

''ان اللہ لا یحب الشابّ الفارغ۔'' (شرح نہج البلاغہ ابن ابی الحدید، ج17، ص146 ) خدا ایسے جوان کو پسند نہیں کرتا جو ناکارہ اور بےکار ہو۔

روایت میں وارد ہوا ہے کہ جب آنحضرت (ص) کسی صحت مند اور تندرست جوان کو دیکھتے تو اس سے سوال فرماتے کہ کیا تم نے شادی کرلی ہے؟ کیا کوئی مشغلہ رکھتے ہو؟ اگر وہ جواب میں یہ کہتا تھا کہ نہ میں نے شادی کی ہے، نہ کوئی مشغلہ رکھتا ہوں تو آپ (ص) فرماتے: ''سقط من عینی'' یہ جوان میری نظروں سے گر گیا۔

آپ (ص) ان طریقوں سے لوگوں کو کام کاج اور سعی و کوشش کی طرف متوجہ فرماتے تھے۔

 

ولي امر مسلمین حضرت آیت اللہ سید علي خامنہ اي کے خطاب سے اقتباس

(خطبات نماز جمعہ، تہران)


متعلقہ تحریریں:

قریش کو معاف کر دیا

ہمسفر کے حقوق

 ریوڑ سے بچھڑا ہوا اونٹ

محبت، تعاون اور برادری کی فضا

معاشرہ  کی تربیت کا نبوی (ص) طریقہ کار