• صارفین کی تعداد :
  • 2624
  • 4/13/2011
  • تاريخ :

شیخ صدوق كا " شھر رے" میں قیام

بسم الله الرحمن الرحیم
شیخ صدوق كے زمانے كے اھم واقعات میں سے ایك ایرانی اور شیعہ مذھب آل بویہ كا اقتدار میں آنا ھے كہ جنھوں نے ۳۲۲ سے لیكر ۴۴۸ تك ایران، عراق، جزیرہ سے شام كی شمالی سرحدوں تك كے اكثر علاقوں پر حكومت كی ۔

شیخ صدوق كی ”قم“ سے” رے“ كی طرف ھجرت بھی انھیں حاكموں میں سے ایك حاكم "ركن الدولہ دیلمی " كی درخواست پر ھوئی تھی ۔

علامہ شوشتری نے شیخ صدوق كی قم سے رے كی طرف ھجرت كے واقعہ كو اس طرح ذكر كیا ھے : ركن الدولہ نے مذھب حق كی تبلیغ كے لئے شیخ كو دار الخلیفہ میں تشریف لانے كی دعوت دی حاكم نے پھلی نشست میں مذھب حق كی تحقیق كے سلسلہ میں جو سوال ذھن نشیں كیے ھوئے تھے شیخ كی خدمت میں پیش كیے جیسا كہ وہ پھلے ھی سے شیخ كے بارے میں باخبر تھے اور اپنے سوالات كے صحیح جوابات بھی پاگئے تو شیخ كو عزت و احترام كی جگہ دی اور انعام و اكرام سے نوازا ۔  شاید اس دعوت اور سفر كا اصل سبب شیخ كلینی كی رے سے بغداد كی طرف ھجرت اور پھر ان كی وفات سے پیدا ھونے والا خلا تھا ۔ درحقیقت شیخ كا رے میں قیام بھت سی بركات كا سبب بن سكتا تھا ۔ آپ نے بھی اس موضوع كی اھمیت كو سمجھتے ھوئے ركن الدولہ كی دعوت كو قبول كرلیا اور اپنے وطن كو ترك كركے رے كی طرف عازم سفر ھوگئے ۔ اس مدعا كی بھترین دلیلیں خود آپ كی وہ بحثیں ھیں جو آپ نے رے میں مختلف اسلامی موضوعات خصوصاً امامت اور غیبت امام زماں عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف جیسے موضوعات پر انجام دی ھیں ۔ آپ كی ان گفتگؤوں كا نتیجہ كہ جس میں سے بعض بحثیں خود ركن الدولہ كے حضور ھویئں تھیں آپ كی وہ گرانبھا كتابیں ھیں جو باقی رہ گئیں ھیں ۔

عصر حدیث

عصر صدوق كو عصر حدیث كھا جانا چاھیے جس علمی دور كا آغاز كلینی كے ذریعہ ھوا تھا اس نے صدوق كی سعی پیھم سے دوام حاصل كیا ۔ شیخ كلینی نے بھی كلین سے رے كی طرف ھجرت كی تھی اور وھاں پر شیعوں كی كتب اربعہ كی پھلی كتاب كو تحریر كیا انھوں نے اس نئی علمی تحریك كے ذریعہ مكتب حدیث نویسی كی بنیاد ركھی كہ جس پر شیخ صدوق جیسے افراد نے ضبط و نشر حدیث كی مستحكم عمارت تعمیر كی ۔ جس راستے كو كلینی نے انتخاب كیا تھا صدوق نے اس كو جاری ركھنے كے لئے علمی سفروں كا آغاز كیا، آپ كی زندگی كے اس گوشہ كو ایك نئے باب كے طور پر دیكھا جا سكتا ھے ۔

مولف : محمد حسین فلاح زادہ

مترجم : ذیشان حیدر زیدی

(گروه ترجمه سایت صادقین)


متعلقہ تحریریں:

شیخ صدوق ؛ حدیث صداقت

سید رضی  اور ایك بے موقع غروب

سید رضی اور علماء اہل سنت كی نگاہ میں

سید رضی  اور عظیم ذمہ داری

سید رضی  اور بحر بے كراں كا ایك قطرہ