• صارفین کی تعداد :
  • 2075
  • 4/11/2011
  • تاريخ :

مشہور و معروف ماڈل اور سنگر ماشا کا قبول اسلام (حصّہ دوّم)

بسم الله الرحمن الرحیم

سوال : آپ کی آج کل کیا مصروفیات ہیں ؟

ماشا : مجھے یورپ کی پانچ زبانوں پر عبور ہے اور آجکل میں مختلف اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں تدریس کے فرائض انجام دے رہی ہوں اسی طرح موسیقی کے بعض جائز راگوں پر کام کر رہی ہوں ۔

سوال : کیا آپ موسیقی بھی سنتی ہیں ؟

ماشا : جی ہاں ریحان گروپ سامی یوسف گروپ یا کٹ اسٹیونیس گروپ جس نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام یوسف رکھ لیا ہے کی موسیقی سنتی ہوں ۔

سوال : کیا آپ نے قرآن مجید کی تعلیم بھی حاصل کی ہے اور کیا یورپ کی پانچ زبانوں پر عبور کے بعد عربی زبان بھی سیکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں ؟

ماشا : میں شروع میں یہ تصور کرتی تھی کہ عربی ایک بہت ہی مشکل زبان ہے اب میں نے سیکھنا شروع کردی ہے اور مجھے بہت زیادہ پسند ہے اور میرے خیال میں قوت ادراک میں اضافے کے لئے عربی کا جاننا بہت ضروری ہے ۔

سوال : دوسرے ادیان کی نسبت اسلام کی طرف رجحان بہت زیادہ ہے اور اس کی کیا وجہ ہے کہ بہت سے لوگ جو اسلام کی طرف مائل ہوتے ہیں اور اسلام قبول کر لیتے ہیں ان میں سنگر ، اداکاروں اور موسیقی کے گروپوں سے تعلق رکھنے والوں کی تعداد نسبتا" زیادہ ہے ۔

ماشا : اسلام دوسرے ادیان کی نسبت بہت مستحکم اور مضبوط بنیادوں پر استوار ہے ۔ اسلام کے تمام احکام انسان کی عملی زندگي میں کارآمد ہیں ۔ اسلام کا راستہ کامیابی اور سعادت کا راستہ ہے ۔

سوال : اب جبکہ آپ مسلمان ہوگئی ہیں کیا محسوس کرتی ہیں ؟

ماشا: خوشبختی اور کامرانی کا احساس، میں اس وقت ایسی کیفیت میں ہوں کہ موازنہ کرسکتی ہوں کہ میں پہلے کیا تھی اور اب کیا ہوں میں اس وقت ایک حقیقی زندگی سے آشنا ہوئی ہوں لہذا اپنے آپ کو بہت خوش قسمت تصور کرتی ہوں ۔

سوال :آپ کی پہلی زندگی اور اب کی زندگي میں کیا فرق ہے ؟

ماشا : خدا پر ایمان نے میری زندگی کی کایا پلٹ دی ۔خداوند عالم کی عبادت انسانی فطرت میں شامل ہے ۔مجھے  یقین ہے کہ خداوند عالم نے ہمیں اس لئے عقل و فکر کی دولت عطا نہیں کی کہ اس دنیا میں آئیں کھائیں، پیئیں، سوئیں، کھائیں اور وقت گزاریں نہیں ہرگز ایسا نہیں بلکہ خدا نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم اس تک پہنچنے کی کوشش کریں ۔

سوال : کیا کبھی اپنی پرانی کامیابیوں اور پیسے کی ریل بیل کی طرف توجہ نہیں جاتی کیا سابقہ دور کی طرف پلٹنے کی خواہش آپ کے دل میں اٹھتی ہے ۔

ماشا : اسلام کے دائرے میں آنے کے بعد وہ تمام رنگینیاں اور مصنوعی جلوے میرے لئے بے قیمت ہو کر رہ گئے ہیں اور مجھے ان سے سخت نفرت ہوگئی ہے ۔

اسلام وومن ڈاٹ او آڑ  جی


متعلقہ تحریریں:

شیعہ ہونے والی ٹونی بلئیر کی سالی لاورن بوتھ

توہین کا سامنا کیا مگر حجاب کو اختیار کیا

مغربی میڈیا اور امت مسلمہ

مغربی میڈیا اور امت مسلمہ ( حصہ دوّم )

مغربی میڈیا اور امت مسلمہ ( حصّہ سوّم )