• صارفین کی تعداد :
  • 2606
  • 12/29/2010
  • تاريخ :

اسلام کی طرف امریکیوں کے رجحان میں غیر معمول اضافہ

الله

 اسلام دین حق ہے اور حق کا راستہ روکنا ناممکن ہے۔ حق کے آگے سازشوں اور جھوٹ کے پردے ڈال کر کچھ عرصہ کے ليے عوام الناس کو گمراہ تو کیا جا سکتا ہے مگر حق کو نہ تو ہمیشہ کے ليے چھپایا جا سکتا ہے اور نہ ہی اسے ختم کیا جا سکتا ہے۔ کون نہیں جانتا کہ ایک عرصہ سے عالمی سطح پر اسلام کی مقبولیت اور اس کے پھیلاﺅ سے خائف اور خوفزدہ ہوکر میڈیا،پیسہ اور بے پناہ وسائل، کیا کیا استعمال نہیں کیا گیا، اسلام کو بد نام کرنے کے لیے کون سے ہتھکنڈے استعمال نہیں کئے گئے، مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دینے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی گئی۔ مختلف مغربی ممالک میں مساجد اور میناروں کی تعمیر پر پابندی عائد کردی گئی اور تو اور شخصی آزادی ( ہیومن رائٹس ) کے نام پر برہنےپن کو فروغ دینے والی تہذیب یافتہ قومیں مسلم خواتین کے اسکارف اور پردے جیسی مقدس و پاکیزہ مذہبی و ثقافتی روایت کے خلاف قانون سازی کر رہی ہیں اور دیکھا دیکھی ایک کے بعد دوسرے ملک میں با قاعدہ سازش اور مہم چلا کر پردے کے خلاف قانون پاس کروایا جا رہا ہے ۔

 دنیاوی نقطہ نگاہ سے ان تمام سازشوں اور اقدامات کا یہ نتیجہ نکلنا چاہيے تھا کہ امریکہ سمیت تمام دنیا میں اسلام کا پھیلاﺅ رک جاتا اور اس کی مقبولیت میں کمی واقع ہو جاتی مگر حقائق اور اعداد و شمار یہ بتا رہے ہیں کہ غیر مسلم پہلے سے بھی زیادہ تعداد میں اسلام قبول کر رہے ہیں خاص طور پر امریکہ او ر دیگر مغربی ممالک میں موجود لوگ بڑے اہتمام کے ساتھ اسلام اور اسلامی تعلیمات کی پاسداری کر رہے ہیں ۔

     ( بشکریہ روزنامہ” منصف “حیدرآباد ، انڈیا )


متعلقہ تحریریں:

خطرہ حرم اور حجاب سے ہے

خطرہ حرم اور حجاب سے ہے (حصّہ دوّم)

شیعہ ہونے والی ٹونی بلئیر کی سالی لاورن بوتھ

توہین کا سامنا کیا مگر حجاب کو اختیار کیا