• صارفین کی تعداد :
  • 2682
  • 7/24/2010
  • تاريخ :

خط میخی  کا ارتقاء

خط میخی

خط میخی جس کو انگریزی زبان میں  cuniform script  کہا جاتا ہے ، فارسی زبان کا ایک پرانا رسم الخط ہے اور اگر یہ کہا جاۓ کہ یہ خط فارسی رسم الخطوں میں سے سب سے پہلا رسم الخط تھا تو غالبا درست ہو گا ۔ کہا جاتا ہے کہ یہ رسم الخط قدیم زمانے میں "  بابل " اور " نینوا " میں رائج تھا اور پھر ان علاقوں سے وقت کے ساتھ ایران میں آیا ۔ یہ خط اتنا پرانا ہے کہ  عیسوی سن کے شروع ہونے سے پہلے ہی یہ خط ختم ہو چکا تھا اور اس خط کی ترقی یافتہ شکلیں وجود میں آ چکی تھیں ۔ اس خط کی ابتدا کیسے ہوئی ؟ اس کے متعلق صرف قیاس آرائیاں ہی کی جاتی رہی ہیں ۔ خیال یہ کیا جاتا ہے کہ اس خط کی ابتدا کوئی سات ہزار سال پہلے  ہوئی اور جس علاقے میں اس کی ترقی یافتہ شکل  کے آثار ملے، وہ مصر کا علاقہ تھا ۔ انسان مختلف ادوار میں اپنے اظہار خیال کے لیے مختلف طرح کے طریقے ایجاد کرتا رہا اور مصر کے باشندے اپنے اظہار خیال کے لیۓ تصاویر کا سہارا لیا کرتے تھے ۔ اظہار خیال کے لیۓ تصاویر کا استعمال ایک تو مشکل تھا دوسرا ان سے ہر قسم کا اظہار ممکن نہیں تھا ۔ مثال کے طور پر  تصاویر سے مرئی اشیاء کو بیان کیا جا سکتا تھا مگر غیر مرئی اشیاء مثلا غم ، غصہ و غیرہ کا اظہار کرنا  ممکن نہیں تھا ۔ یہی وجہ تھی کہ اس زمانے کا انسان اس کوشش میں رہا کہ اس مسئلے کا حل نکالا جاۓ اور یوں اس نے اظہار خیال کے لیۓ تصاویر کی جگہ علامتوں کا استعمال شروع کر دیا ۔ جب علامتوں کا استعمال شروع ہوا تو خود بخود ایک رسم الخط وجود میں آ گیا جس کو " علامت نویسی " کا نام دیا گیا ۔ انہی علامتوں نے مزید ترقی کی اور حروف کی شکل اختیار کر لی اور یوں " خط میخی " وجود میں آ  گیا ۔

 

تحریر : سید اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحریریں:

فارسی ادب کا اجمالی جائزہ

فارسی زبان سے ہمارا رشتہ