• صارفین کی تعداد :
  • 4847
  • 6/16/2008
  • تاريخ :

فارسی ادب کا اجمالی جائزہ

فارسی کے حروف تهجی

مقدمہ

ادبیات زبان فارسی کی عظیم اور طولانی عمر کو ایک هزار سال سے بھی زیادہ ھو چکے ھیں، اس مدت میں مُلک ایران بہت سے نشیب و فراز سے گزرا ھے اور اس نے متعدد کامیابیاں اور ناکامیوں کا منھ دیکھا ھے نیز بہت سے تلخ و شیرین واقعات سے روبرو ھوا ھے، اس سرزمین کے باشندوں نے اس طولانی مدت میں مختلف انسانی علوم میں کوششیں کی ھیں اور بہت زیادہ تجربات حاصل کئے ھیں، اور اسرار و رموز اور علم و دانش سے بھری دنیا میں انسانی معاشرہ کو بہت سے اھم اور باقی رہنے والےنتائج  پیش کئے ھیں، اسی وجہ سے صدیوں سے نتائج، تجربات، علوم اور اسلامی علم و مخصوصاً ایرانی مسلمانوں کے علم و دانش نے دنیا والوں کی آنکھوں کو خیرہ کر دیا  اور اپنی طرف متوجہ کرلیا ھے۔

فارسی کی گُھربار ادبیات نے مختلف پھلوؤں میں جیسے ہنر، شجاعت و بہادری ،دلکش واقعات، تاریخی افسانے، سیرت، تفسیر قرآن، علم و عرفان، فلسفہ اور اخلاق وغیرہ کے موضوعات میں فارسی زبان مسلمانوں کی هزار سالہ کوشش کو منعکس کرتی ھے، اسی وجہ سے یہ زبان مفاھیم اور ادبی اقسام میں وسعت کے لحاظ سے ایک وسع و عریض بہتے ھوئے دریا کے مانند ھے کہ ھر پیاسے (ھر ذوق و سلیقہ رکھنے والے) کی پیاس کو بجھا دیتی ھے ، چنانچہ اس معنی کو اس ثقافت کے اصلی اسباب و علل میں تلاش کرنا چاهئے۔

                          اسلامی ثقافت اور روابط سینٹر


متعلقہ تحریریں :

  اردو زبان کا نام اور مجمل تاریخ

 طنز و مزاح

 افسانے

 شعر و شاعری