• صارفین کی تعداد :
  • 4700
  • 3/25/2010
  • تاريخ :

اٹالین اسٹیکس

اٹالین اسٹیکس

اشیاء:

بیف کی 25% موٹائی میں کئی اسٹیکس آده کلو
موٹی موٹی تازه پسی سیاه مرچ ایک چائے والا چمچ
کارن فلور ایک چائے والا چمچ
مرغی کی یخنی ایک کپ
براؤن سرکہ دو چائے والے چمچ
اجوائن آدها چائے والے چمچ

 ترکیب:

گوشت پر موٹی موٹی پسی یعنی دادڑ شده کالی مرچیں، اجوائن اور نمک لگا کر رکه دیں. ( بہت کم نمک لگائیں کیونکہ بیف خود بهی اپنے اندر کافی نمک رکهتا ہے.)

فائنگ پین میں دو چائے والے چمچ تیل گرم کرکے اسٹیکس کو دونوں جانب سے تل کر نکال لیں یا پهر Grill  کر لیں.

اسی پین میں یخنی، کارن فلور، سرکہ اور چٹکی نمک ڈال کر پیش کریں-

اسی پین میں یخنی، کارن فلور، سرکہ اور چٹکی نمک ڈال کر پکائیں جب ساس گاڑهی ہو جائے تو اسٹیکس پر ڈال کر پیش کریں-

ساته بهرویں شملہ مرچیں رکهیں- شملہ مرچوں کو لمبائی کے رخ آدها آدها کاٹ کر بیج و ریشے نکال دیں- ان کے اندر باریک کٹے ٹماٹر، مشروم، کا میج چیز ( cottage cheese) باریک کٹے پارسلے و غیره ملا کر بهر دیں- چکنا لگی ٹرے میں رکه کر گرم اوون میں بیک کریں تا کہ مرچیں قدرے نرم ہوجائیں-

 

کتاب کا نام : کوکب کک بک

  پیشکش  : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

چکن نوڈلز سوپ

چکن رول