• صارفین کی تعداد :
  • 5646
  • 11/16/2009
  • تاريخ :

چکن رول

چکن رول

اشیاء:

مرغ کا گوشت آدها کلو
گهی ایک پاؤ
انڈے دو عدد
آلو آدها پاؤ
کالی مرچ پسی ہوئی حسب ذائقہ
سرخ مرچ حسب ذائقہ
ڈبل روٹی کا چورا  تهوڑا سا
نمک حسب ذائقہ

 

ترکیب:

گوشت کے ٹکڑے کو کانٹے سے چهید کر اس پر نمک، مرچ، کالی مرچ لگا دیں آلوؤں کو ابال کر پیس لیں ایک صاف ستهرے کاغذ پر گهی گا کر مصالحہ لگا گوشت اس پر رکه دیں اور پیسے ہوئے آلوؤں میں نمک مرچ ملا کر گوشت کے ٹکڑے کو لپیٹ لیں اور رول بنا کر کچه دیر کے لیے فریج میں رکه دیں- جب رول سخت ہوجائے تو اسے نکال کر آده انچ موٹے ٹکڑے تیز چهری سے کاڑ لیں- ڈبل روٹی کا چورا اور انڈا لگا کر گهی میں تلتے جائیں سرخ ہونے پر اتار  لیں- لذیذ چکن رول تیار ہیں-

پاكستاني كهانوں كا انسائيكلوپيڈيا

عائشه خان

پیشکش   : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

ساده مرغ مسلّم

چكن جل فريزي