• صارفین کی تعداد :
  • 5632
  • 12/20/2009
  • تاريخ :

چکن نوڈلز سوپ

چکن نوڈلز سوپ

اشیاء:

مرغی کی یخنی چه کپ
ہرے دهنیا کی stems چه عدد
باریک  کٹی تازه ادرک ایک چائے والا چمچ
مرغی کے آدهے سینے دو عدد
چائنیز ایک نوڈلز 100 گرم
تازه لال یا ہری مرچیں باریک کٹی ایک چائے والا چمچ
ہری پیاز دو عدد
فش ساس ایک کهانے والا چمچ
نمک حسب ذائقہ

ترکیب:

ہرا دهنیا یعنی پتیاں ڈنڈیوں سے کاٹ کر رکه لیں- یخنی گرم کرکے دهنیا کی ڈنڈیاں ادرک اور نمک ڈالیں- چند ابال آنے پر یخنی چهان لیں ادرک اوڈنڈیاں ضائع کردیں- یخنی کو دوباره پین میں ڈالیں اور باریک کٹے مرغے کے سینے کا گوشت ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ منٹ پکائیں- پهر نوڈلز توڑ کر دیں – ساته ہری پیازاورلال مرچیں بهی- جب نوڈلز نرم ہوجائیں تو فش ساس ڈال دیں - ہرے دهنیا کے پتے پیالے میں ڈال دیں اور اوپر گرم گرم سوپ ڈال دیں – فی کس یڑه پیالہ سوپ میں 140 حرارے ہوں گے-

کتاب کا نام : کوکب کک بک

   پیشکش  : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

چكن مصالحہ رائس

ساده مرغ مسلّم