• صارفین کی تعداد :
  • 11963
  • 11/10/2009
  • تاريخ :

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات ( 46 )

امیرالمؤمنین علیہ السلام

قول نمبر46 :

وہ گناہ جس کا تمہیں رنج ہو اللہ کے نزدیک اس نیکی سے بہتر ہے جس سے تم میں غرور پیدا ہو جاۓ ۔

تشریح :

جو شخص ارتکاب گناہ کے بعد ندامت و پشیمانی محسوس کرے اور اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرے وہ گناہ کی عقوبت سے محفوظ اور توبہ کے ثواب کا مستحق ہوتا ہے اور جو نیک عمل بجا لانے کے بعد دوسروں کے مقابلہ میں برتری محسوس کرتا ہے اور اپنی نیکی پر گھمنڈ کرتے ہوۓ یہ سمجھتا ہے کہ اب اس کے لیے کوئی کھٹکا نہیں رہا وہ اپنی نیکی کو برباد کردیتا ہے اور حسن عمل کے ثواب سے محروم رہتا ہے .ظاہر ہے کہ جو توبہ سے معصیت کے داغ کو صاف کر چکا ہو وہ اس سے بہتر ہوگا جو اپنے غرور کی وجہ سے اپنے کئے کرائے کو ضائع کرچکا ہو اور توبہ کے ثواب سے بھی اس کا دامن خالی ہو .

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات  ( 39،40،41)

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (38 )

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (35،36،37)

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات  (32،33،34)

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (31)

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات  (28،29،30)