• صارفین کی تعداد :
  • 5966
  • 8/9/2009
  • تاريخ :

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (38 )

امیرالمؤمنین علی علیہ السلام

اپنے فرزند حضرت حسن علیہ السلام سے فرمایا مجھ سے چار,اورپھر چار باتیں یاد رکھو .ان کے ہوتے ہوئے جو کچھ کرو گے ,وہ تمہیں ضرر نہ پہنچائے گا۔ سب سے بڑی ثروت عقل و دانش ہے اور سب سے بڑی ناداری حماقت و بےعقلی ہے اور سب سے بڑی  وحشت غرور خود بینیہے اور سب سے بڑا جوہر ذاتی حسن اخلاق ہے .

 اے فرزند !بیوقوف سے دوستی نہ کرنا کیونکہ وہ تمہیں فائدہ پہنچانا چاہے گا ,تو نقصان پہنچائے گا .اور بخیل سے دوستی نہ کرنا کیونکہ جب تمہیں اس کی مدد کی انتہائی احتیاج ہوگی ,وہ تم سے دور بھاگے گا .اور بدکردار سے دوستی نہ کرنا ,وہ تمہیں کوڑیوں کے مول بیچ ڈالے گا اور جھوٹے سے دوستی نہ کرنا کیونکہ وہ سراب کے مانند تمہارے لیے دور کی چیزوں کو قریب اور قریب کی چیزوں کو دور کرکے دکھائے گا .

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات  (28،29،30)

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات ( 27 )

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (26 )

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (23 تا 25)

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (22)

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (21 )

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (16تا 20)

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (11 تا 15)