ایران کا شمالی شہر " گرگان "
"گرگان " ایران کے صوبہ گلستان " کا مرکز ہے اور یہ ایک انتہائی خوبصورت شہر ہے ۔ اس شہر کی آب و ہوا نہایت صحت افزا ہے اور یہاں کے حسین قدرتی مناظر دیکھ کر انسان ایک بار تروتازہ ہو جاتا ہے ۔ اس شہر کا رقبہ تقریبا 1616 مربع کلومیٹر ہے اور آبادی 378010 افراد پر مشتمل ہے ۔ یہ شہر سیاحتی مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ تاریخ کے چاہنے والوں کی توجہ کا بھی مرکز اور آنکھ کا تارا رہتا ہے کیونکہ یہاں پر بہت سے تاریخی آثار موجود ہیں جن کو دیکھنے کے لیۓ دور دور سے سیاح یہاں کا رخ کرتے رہتے ہیں ۔
اس شہر کے لوگ بہت ہی ملنسار اور مہمان نواز ہیں اور مختلف اقوام پر مشتمل ہیں ۔ یہاں پر ملنے والے قدیم تاریخ آثاروں مثلا تورنگ تپہ اور شاہ تپہ وغیرہ وغیرہ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ یہاں پر انسان بہت پہلے سے آ کر آباد ہو گیا تھا ۔ ان قدیم تاریخی آثاروں سے یہاں کی قدیم ثقافت کا بھی پتہ چلتا ہے ۔
اس شہر کا پرانا نام " ھیرکانیا " تھا جو اشکانی دور حکومت میں ھیرکانی صوبے کا مرکز رہا تھا ۔
ایران کے مشہور بادشاہ آقا محمد خان قاجار اس شہر میں پیدا ہوۓ اور گرگان شہر قاجاری دور حکومت کا دارلخلافہ بھی رہا ۔ اس وقت یہ " دارلمومنین " کے نام سے مشہور تھا ۔ اس شہر میں نادر شاہ اور قاجاری دور حکومت میں بہت سی عمارتیں بنائی گئیں جن میں بعض عمارتوں کے آثار آج بھی موجود ہیں ۔
اس شہر میں سیاحت کے لیۓ بہت سے پرکشش مقامات پاۓ جاتے ہیں جو پہاڑوں ،دروں ، ندیوں ،آبشاروں ،چشموں اور سرسبز جنگلات پر مشتمل ہیں ۔
یہاں کے مشہور تفریحی مقامات مندرجہ ذیل ہیں ۔
پارک ھای جنگلی، پارک شہر، سد نومل، آب گرم ، آبشار دو قلو زیارت، ھزار پیچ، بازار نعلبندان، چھار شنبہ بازار، دھکدہ تورستی زیارت شاھکوہ، کاخ آقا محمد خان ، کاخ موزہ سلطنتی، موزہ گرگان، جامع مسجد، مدرسہ عمادیہ، بافت قدیم شہر، خانہ تقوی، کاروانسرای سنگی، قزلق، دیملو، حمام قدیمی، تورنگ تپہ، شاہ تپہ، خرگوش تپہ، قلعہ خندان ، ترگس تپہ، امامزادہ ھا وغیرہ وغیرہ ۔
شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان
متعلقہ تحریریں:
ھمدان
جزیرہ قشم
قم کا روشن ماضی