• صارفین کی تعداد :
  • 6245
  • 4/20/2009
  • تاريخ :

لیڈی ہیلتھ ورکر کے مفید مشورے

لیڈی ہیلتھ ورکر

 ٭ حاملہ خواتین کے لیے ضروری ہے کہ وہ حمل کے دوران چار دفعہ طبی معائنہ ضرور کروائیں۔

٭ حاملہ خواتین اپنے  حمل اور زچگی کے دوران اضافی خوارک کے ساتھ ساتھ فولاد کی گولیاں کھاتی رہیں ۔

٭ کسی بھی ناخوشگورار واقعہ سے نمٹنے کے لیۓ اور  محفوظ زچگی کےلئے تربیت یافتہ  فرد٬ صاف جگہ ٬ سواری اور پیسوں کا انتظام پہلے سے کر لیں۔

٭  ان ایام میں محتاط رہیں اور  حمل اور زچگی کے دوران خطرناک علامات کی صورت میں فوراً صحت مرکز سے رجوع کریں۔

 

٭  انفکشن اور دوسری بیماری  سے بچاؤ کے لیۓ  زچگی کے وقت یقین کرلیں کہ دائی کے ہاتھ اور جگہ صاف ہیں ۔

٭  بچہ کا ناڑوکاٹنے کےلئے ہمیشہ نیا بلیڈ اور ناڑو باندھنے کےلئے صاف اور نیا دھاگہ استعال کریں ۔

٭  پیدائش کے بعد نوزائیدہ کو گرم رکھیں۔

٭ پیدائش کے بعد نوزائیدہ کو فوراً ماں کا دودھ شروع کرائیں۔

٭ پیدائش کے بعد نوزائیدہ کو چھ گھنٹے تک نہ نہلائیں۔

٭ پیدائش کے بعد نوزائیدہ میں خطرناک علامت کی صورت میں فوراً مرکز صحت ریفر کریں۔

٭ بچے کو چھ ماہ تک صرف اور صرف ماں کا دودھ پلائیں  اور بعد میں بھی ماں کے دودھ کو ہی اوّلین ترجیح دیں ۔

٭  بچے کی پیدائش کے بعد ماں کی صحت کا خیال رکھیں اور خاندانی منصوبہ بندی پر عمل کرتے ہوۓ  بچوں کی پیدائش میں کم از کم تین سال کا وقفہ رکھیں۔

٭ مختلف جان لیوا بیماریوں سے بچاؤ کے لیۓ  بچے کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروائیں اور باقاعدگی سے وزن کروائیں۔

                           شعبہ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں :

بچوں کی بات سننے میں ہمیشہ پہل کریں اور انہیں اہمیت دیں

کمپیوٹرگیمز کے باعث بچوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے

بچوں کی ذہنی تربیت اور فکری نشو و نما