• صارفین کی تعداد :
  • 5105
  • 4/19/2009
  • تاريخ :

یوم انقلاب ، یوم فتح مندی  (حصّہ دوّم )

انقلاب اسلامی ایران

آج جب مشرق وسطی کا علاقہ سیاسی تنازعات اور عدم استحکام کا شکار ہے ایران کو مشرق وسطی میں امن و استحکام کا گہوارہ کہا جاتا ہے ۔

ایران میں جو تبدیلی رونما ہوئی اس نے دنیا کے بہت سے ملکوں پر اپنا اثر مرتب کیا ہے ۔ یہ اثرات مختلف جہتوں سے مرتب ہوئے اورمختلف نتائج کے حامل ہوئے کہ جن کا جائزہ لینے سے عالمی سطح پر اسلامی جمہوریۂ ایران کے خاص مقام اور پوزیشن کا بخوبی اندازہ ہوجاتا ہے۔ بہت سے دانشوروں اور مبصرین کے خیال میں گذشتہ عشروں کے دوران پوری دنیا میں جو حریت پسندانہ تحریکیں شروع ہوئی ہیں وہ اسلامی انقلاب اور امام خمینی کے گہرے افکار و نظریات سے ہی متاثر ہیں ۔

اسلامی انقلاب کے زیر سایہ ، دین ایک کارآمد اور تعمیری قوت کے طور پر دنیا والوں کے سامنے متعارف ہوا اور اسلام نے ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے والے اورنجات بخش مکتب کے طور پر دنیا والوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائي ۔ معانی اور مفاہیم اور اخلاقی اقدام کی حیات نو نے تاریک اورجمود کی شکار دنیا کو بیدار کیا۔امریکہ اوراس کے اتحادیوں کے امپریالیسٹی چہرے سے نقاب اتر جانے سے پوری دنیا میں عوامی جد وجہد تیز ہوگئی اور مسلمانوں کے اتحاد نے نئے رنگ و پہلو اختیار کئے ۔ منصف مزاج اورانصاف پسند تجزیہ نگاروں کے نقطۂ نگاہ میں اسلامی انقلاب کے عالمی اثرات و ثمرات انتہائی قابل ستائش ہیں ۔ دوسری نگاہ میں اسلامی انقلاب کو ایک طرح سے دنیا میں پھیل ہوئی برائیوں اورسماجی اعتبار سے غلط اقدار کے مقابلے میں ایک آگاہانہ ردعمل بھی قراردیا جا سکتا ہے ۔انقلاب کی نو ظہور قدروں نے ایران کی اصلی اسلامی ثقافت کوزندہ کیا اور ایرانی عوام کو سماجی اصلاحات کے راستے پر گامزن کردیا ۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے اس طرح کی تبدیلیوں کو کچھ یوں بیان کیا ہے ۔

اسلامی انقلاب کی کامیابی کےابتدائي دنوں میں عوام کی سماجی رفتار و رہن و سہن میں تیزي کے ساتھ بنیادی تبدیلی پیدا ہوئی عفو و درگذر ، قناعت ،تعاون ، دین کی جانب رجحان جیسی قدریں تیزي کے ساتھ رواج پا گئیں اور اسراف حرص و طمع میں کمی آ گئی ۔ یہ ثقافتی و تہذیبی تبدیلی اسلامی ثقافت سے متاثر تھی۔

دنیا والے اس نکتے سے آگاہ ہیں ایرانی عوام کے لئے استقلال و آزادی کا تحفظ اور انصاف و آزادی پسندی کے راستے پر گامزن رہنا مقدس اور غیر قابل تغییر قدروں میں سے ایک ہے ۔ اسی خصوصیت نے ایرانی عوام کو تمام تر دباؤ اور مشکلات کے باوجود یعنی ایران کے خلاف متعدد بغاوتوں کی کوشش اور آٹھ سالہ جنگ مسلّط کئے جانے کے بعد بھی استوار و ثابت قدم بنا دیا ہے ۔

                                                                                                                                             جاری هے

اسلامی ثقافت و روابط سنٹر


متعلقہ تحریریں:

انقلاب اسلامی کے حوالے سے  آذر کے مہنے میں  رونما ہونے والے  اہم واقعات

ایران کا اسلامي انقلاب عالم اسلام کے ليے ہدايت کا سرچشمہ ہے

مسلمانوں کی بیداری اور اتحاد میں انقلاب اسلامی کا کردار

دی ماہ میں ہونے والی انقلابی سرگرمیاں