• صارفین کی تعداد :
  • 4580
  • 1/1/2011
  • تاريخ :

ایرانی ثقافت میں " شب یلدا "

شب یلدا
ایران میں " شب یلدا " یا  " شب چلہ " ایرانی مہینے بنام " آذر "  کی آخری رات ، سردیوں کی پہلی رات اور سال کی سب سے لمبی رات  کو کہا جاتا ہے ۔

  اس رات  کو ایرانی  تاریخ و ثقافت میں بڑی اہمیت حاصل ہے اور اسے ایک تہوار کے طور پر منایا جاتا  رہا ہے اور اب بھی ماضی کی طرح اس رات کو بھرپور انداز میں فارس تہذیب و ثقافت کے حامل علاقوں میں منایا جا رہا ہے ۔

لفظ " یلدا " دراصل سریانی زبان کا لفظ ہے  جس کے معنی " پیدائش " کے ہیں ۔  ایرانی سرزمین پر اس لفظ کو مسیحی لاۓ  اور اس وقت سے لے کر اب تک یہی لفظ ایران میں را‏ئج ہے ۔ اکیس دسمبر کا دن سال کا سب سے چھوٹا اور   موسم خزاں کا آخری دن ہوتا ہے  اور اسی طرح اس دن کے بعد آنے والی رات سال کی سب سے لمبی رات  اور سردیوں کی سب سے پہلی رات ہوتی ہے ۔ اس کے بعد راتیں چھوٹی اور دن لمبے  ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔  دراصل یہ بات  اہل ایران کو ہزاروں سال پہلے ہی معلوم ہو چکی تھی ،اس لیۓ بہت سے اعتقادات ایرانیوں میں پیدا ہو گۓ  اور اس رات کے متعلق بعض لوگوں نے یہ خیال کرنا شروع کر دیا کہ یہ بہت ہی منحوس اور نجس  رات ہے ۔  یہ رات چونکہ وقت کے لحاظ سے لمبی ہوتی ہے اس لیۓ اندھیرا زیاد دیر تک چھایا رہتا ہے جو زرتشت مذھب میں " اھریمن  " کا مظہر  اور شیطانی اور منحوس تصور کیا جاتا ہے ۔

قدیم زمانے میں چونکہ اہل ایران زرتشت مذھب کے پیروکار تھے اسی لیۓ ان کے اعتقادات پر مذھبی اثرات دکھائی دیتے تھے ۔  تاریکی کو " اہریمن "  اور روشنی کو " یزدان " کی علامت سمجھا جاتا تھا ۔ ایرانی رسم و رواج میں آج بھی خاندان کے سارے لوگ ایک جگہ  جمع ہو کر اس رات کو گزارتے ہیں ۔ چونکہ اس رات کو نجس اور نحوست والی رات تصور کیا جاتا ہے اس لیۓ لوگ چراغاں کرکے یا آگ جلا کر اس رات کو گزارتے ہیں تاکہ وہ اس رات کی نحوست  اور شیطانی نقصانات سے محفوظ رہ سکیں ۔  اس عمل کو " چلہ بزرگ " یعنی بڑا چلہ کاٹنا  بھی کہا جاتا ہے ۔ (جاری ہے )

 

تحریر : سید  اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحریریں:

جرمن خواتین کی نگاہ میں ایران کی ثقافت

عید نوروز حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی نظر میں

ہفت سین کا رواج

فارس تہذیب کے حامل ممالک میں نوروز کا جشن

عید نوروز تاریخ کے آئنے میں

عید نوروز پر ایک نظر

ایران کی موسیقی

ایران میں تھیٹر اور سینما

عید نوروز

عید نوروز کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کا قوم کے نام پیغام

قدیم ایران میں شادی کے رسم و رواج