• صارفین کی تعداد :
  • 5764
  • 10/20/2008
  • تاريخ :

نۓ آلوؤں کی خوبصورت ڈش

نۓ آلوؤں کا خوبصورت کهانا

بہت ہی آسان اور خوبصورت سی یہ ڈش ایک چھوٹی بچی بھی بنا سکتی ہے ۔

اشیاء :

ایک ہی سائز کے نۓ آلو     250    گرام
دہی   تین کھانے کے چمچ
ہری  پیاز باریک کٹی ہوئی ایک عدد
بھنا ہوا قیمہ

 دو کھانے والے چمچ

                                       

ترکیب :

1۔ ایک ساس پین میں پانی میں نمک ملا کر آلوؤں میں ملا لیں ۔ پانی نچوڑ کر آلو ٹھنڈا ہونے دیں ۔

 

2۔ ہر آلو کو آدھا آدھا کاٹ لیں اور چھوٹے چمچ سے اندر سے گودا نکال کر آلوؤں کی پیالیاں سی بنا لیں اور ایک پلیٹ میں رکھ دیں ۔

 

3۔ ایک چھوٹے پیالے میں باریک کٹی ہوئی ہری پیاز ،گلاس والی دہی،بھنا ہوا قیمہ ،چٹکی نمک و سیاہ مرچ پسی ہوئی ملائیں ۔

 

آلوؤں  کے اندر چمچ کی مدد سے یہ مرکب بھر دیں اور ہرے دھنیا یا پودینہ  کی پتی سے ان پر سجاوٹ کر دیں ۔ ایک پلیٹ میں سلاد کے پتے سجائیں اور ان پر یہ آلوؤں کی پیالیاں ترتیب دے دیں ۔

 

چار لوگوں کے لیۓ کافی ہے۔ فی کس چار کٹوریاں یعنی دو آلو کے حساب سے فی کس ستر کیلوریز (حرارے ) ۔

 

نوٹ:   ہائی بلڈ پریشرکے مریض نمک نہ ڈالیں تو ان کے لیۓ بھی یہ ڈش مناسب ہے ۔

قیمہ نہ ہو تو سخت ابلے ہوۓ انڈے کو چورا کرکے شامل کیا جا سکتا ہے ۔  

 

کتاب کا نام : کوکب کک بک

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

قديم شامي کباب

 آلو کا سالن