صیہونی حکومت کی فوجی مشقیں، لبنانی فوج الرٹ
لبنانی فوج صیہونی حکومت کے ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لۓ ہائی الرٹ ہوگئی ہے ۔ بیروت سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے فوجی ذرائع نے آج کہا ہے کہ لبنانی فوج کے کمانڈر میشل سلیمان نے جنوبی لبنان میں تعینات تمام بریگیڈوں کو صیہونی حکومت کے ممکنہ حملے کا جواب دینے کے لۓ آج سے لے کر صیہونی حکومت کی فوجی مشقوں کے اختتام تک مکمل طور پر آمادہ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت کل سے جنوبی لبنان کی سرحدوں کے پاس اپنی فوجی مشقوں کا آغاز کر رہی ہے جو پانچ دنوں تک جاری رہیں گی۔ لبنان کے فوجی اور سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمیں لبنان پر صیہونیوں کے حملے کا کوئی خوف نہیں ہے اور فوج کو حفاظتی تدابیر کے تحت الرٹ کیا گیا ہے۔
متعلقہ تحریریں:
فلسطینیوں کا قتل نہ صرف جائز بلکہ واجب ہے،صیہونی مذہبی پیشواؤں کا فتوی"
غزہ کے مظالم ڈوبتی ہوئی صیہونی حکومت کو نہیں بچا سکتے: احمدی نژاد