• صارفین کی تعداد :
  • 1994
  • 3/10/2008
  • تاريخ :

غزہ کے مظالم ڈوبتی ہوئی صیہونی حکومت کو نہیں بچا سکتے:احمدی نژاد

احمدی نژاد

تہران۔ 9مارچ2008 ( ارنا ) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کے حالیہ مظالم اور جرائم لبنانی مزاحمت سے شکست کی بنا پر اس کے غصے اور جھنجلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نے آج تہران میں لبنان پر اسرائیل کی تینتیس روزہ جارحیت کے بعض لبنانی شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات میں کہا کہ آج نہ صرف صیہونی بلکہ ان کے آقا بھی انحطاط کا شکار ہیں اور کامیابی مظلوم اور کمزور قوموں کا مقدر ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنانی عوام کی تینتیس روزہ مزاحمت نے صیہونی حکومت کے ناقابل شکست ہونے کا طلسم توڑ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لبنانی عوام سمیت دنیا کی حریت پسند قوموں کی مزاحمت و استقامت سے شرک کے محاذ کی برتری کا دور ختم ہو گيا ہے۔

 

متعلقہ تحریریں:

قا‏ئد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای، ایران، فلسطین

ایران کے خلاف صیہونی وزیر اعظم کے الزامات

فلسطین کی مزاحمت کو ختم نہبں کیا جاسکتا، خطیب جمعہ تہران