• صارفین کی تعداد :
  • 1983
  • 3/29/2008
  • تاريخ :

امریکی حکومت کو دہشت گردی کے حامیوں میں سرفہرست ہونا چاہیے، ہوگو چاوز

ہوگو چاوز

ونزویلا کے صدر ہوگو چاوز نے ونزویلا کا نام دہشت گردی کے حامی ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے بش حکومت کی کوششوں پر تنقید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ بش حکومت کا نام دہشت گردی کے حامیوں کی فہرست میں سب سے اوپر ہونا چاہیے۔کاراکاس سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہوگو چاوز نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں دہشت گرد گروہوں کے ساتھ حکومت ونزویلا کے کسی بھی قسم کے رابطے اور تعلق کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بش حکومت نے پوسادا کاریلس سمیت خطرناک دہشت گردوں کی حمایت کر کے ان کو پناہ دے رکھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وائٹ ہاؤس عراق اور افغانستان میں اپنی جنگ پسندانہ اور توسیع پسندانہ پالیسیوں کے ذریعے روزانہ سینکڑوں افراد کو قتل کر رہا ہے۔ہوگو چاوز نے امید ظاہر کی کہ امریکہ کے آئندہ صدر ونزویلا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے میں دلچسپی لیں گے۔ 

 

متعلقہ تحریریں:

 پاکستان میں دہشت گردی میں امریکہ ملوث۔ پاکستانی وزیر داخلہ

 عراق میں امریکہ کی مخفیانہ سازشوں کا پردہ چاک کریں گے : متکی